
پنجاب کی نگران کابینہ نے حلاف اٹھا لیا، محسن نقوی کی مبارکباد
پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا جس پر نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے انہیں مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گورنر ہاؤس میں نگران صوبائی وزراء کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے نگران صوبائی وزراء سے حلف لیا۔
محسن نقوی نے حلف اٹھانے والے نگران صوبائی وزراء کو مبارکباد دی۔
حلف اٹھانے والے وزراء میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصورقادر، سید اظفر علی ناصر، عامر میر شامل ہیں۔
محسن نقوی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پنجاب کا نگران سیٹ اپ مکمل طور پر غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہے، شفاف منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد نگران سیٹ اپ کی ذمہ داری ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ قومی ذمہ داری اچھے ڈھنگ سے نبھائیں گے، انتخابات کا پرامن ماحول میں انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔
ضرور پڑھیں؛ پنجاب کی نگران کابینہ نے حلف اٹھا لیا، محسن نقوی کی مبارکباد
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News