Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوئٹہ: ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

Now Reading:

کوئٹہ: ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کے جھٹکے

لسبیلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ: ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی شدت 4 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

اس حوالے سے زلزلہ پیما مرکز  کا کہنا تھا زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4۔4 ریکارڈ جبکہ گہرائی 33 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز خضدار سے 80 کلومیٹر دور جنوب مغرب کی جانب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اس سے قبل بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے  تھے جس کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

Advertisement

علاوہ ازیں ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کی شدت 5.8 بتائی گئی تھی۔

اسلام آباد، آزاد کشمیر، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور پنجاب کے شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد، پشاور، دیر، چترال، شمالی وزیرستان، پارا چنار، مالاکنڈ، کوہاٹ، سوات، مہمند، شبقدر اور لکی مروت اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 پنجاب میں بھی لاہور، راولپنڈی، حافظ آباد، مری، لاہور، کمالیہ، منڈی بہاءالدین، سرگودھا، خوشاب اور جہلم اور ان علاقوں کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چکوال اور گردونواح، سوات، مالاکنڈ ڈویژن، بنوں ، مانسہرہ ، عباس پور آزاد کشمیر، دیامر اور گردونواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جبکہ پاکپتن، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ اور گردونواح، ڈی جی خان اور راجن پور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر