Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونا ہماری جیت ہے، فیصل چوہدری

Now Reading:

فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونا ہماری جیت ہے، فیصل چوہدری
فیصل چوہدری

فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونا ہماری جیت ہے، فیصل چوہدری

ماہر قانون فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونا ہماری جیت ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کی ضمانت کی درخواست دائر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اعظم سواتی طرز پر دور دراز علاقوں میں پرچے کرے گی، مقدمہ اگر بھارت میں بھی ہوگا تو جاکر لڑیں گے۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ میڈیا کا مشکل وقت میں یکجہتی پر مشکور ہوں اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے شکر گزار ہیں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہمارے ساتھ کھڑی ہوئی۔

Advertisement

ماہر قانون فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ آئین کے مطابق 90روز میں انتخابات ہونے چاہئیں۔

اہلیہ فواد چوہدری کی گفتگو

Advertisement

دوسری جانب فواد چوہدری کی اہلیہ حبا نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی دل سے شکر گزار ہوں، پرویزالہیٰ نے ہم سے فون پر معذرت کرلی ہے۔

حبا چوہدری نے مزید کہا کہ مجھے شدید ذہنی ٹارچر کیا گیا، ہمارے حوصلے بلند ہیں ڈرنے والے نہیں، ہم ادھر ہی ہیں فواد چوہدری کو رہا کروا لیں گے، مخالفین کے لیے میں اکیلی کافی ہوں۔

 بابر اعوان کی گفتگو

اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ چند تھانے داروں نے ملک کو تباہ کردیا، بھارت اتنا آگے چلا گیا اور ہم کہاں جارہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے وکیل کے منہ پر کپڑا ڈالنا کہاں کا انصاف ہے؟ کلبھوشن یادیو کے منہ پر کپڑا ڈالا، ہتھکڑی لگانے کی ہمت کی؟ کلبھوشن یادیو سے کبھی پوچھا تمہارے پیچھے مودی ہے؟

الیکشن کمیشن کو پوری قوم کیخلاف بغاوت کے مقدمے درج کرنے ہونگے

Advertisement

بابر اعوان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو پوری قوم کیخلاف بغاوت کے مقدمے درج کرنے ہونگے، پاکستان میں بڑی جیل بنا کر سب کو قیدیوں میں شمار کرلیں۔

124 اے اور 505کے کیس میں آرمی شکایت کرسکتی ہے، الیکشن کمیشن کی تحلیل کاریفرنس بن سکتا ہے، حکومت کا کام الیکشن کمیشن کررہا ہے، سیکریٹری الیکشن کمیشن خود کو حکومت سمجھتے ہیں، 124 اے اور 505 اس کیس میں نہیں لگتے۔

انتظامی شب خون مارنے کی کوشش کی گئی

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فواد چوہدری کیخلاف ایف آئی آر اسلام آباد میں درج ہوئی اور لاہور سے اغوا کیا گیا، فوادچوہدری کو اغوا کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار کا فواد چوہدری کی فوری رہائی کا مطالبہ

انکا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت درخواست دائر کرسکتی ہے، آئین کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت ہے نہ ٹریبونل، سرکارنے کہا الیکشن کمیشن کی توہین کی گئی۔

Advertisement

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر