
سرحدی تنازعہ؛ بھارت مشرقی لداخ میں 26 پیٹرولنگ پوائنٹس سے محروم
چین کے ساتھ جاری سرحدی تنازعے کے دوران بھارت مشرقی لداخ میں 65 پیٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26 سے محروم ہوگیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق لداخ کے شہر لہہ میں سپریٹنڈنٹ آف پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت مشرقی لداخ میں 65 پیٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26 تک رسائی سے محروم ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لداخ بارڈر پر چینی اور بھارتی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ
رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف انہوں نے انٹیلی جنس بیورو کے زیر اہتمام بھارت کے اعلیٰ پولیس افسروں کی سالانہ کانفرنس میں کیا۔
گزشتہ ہفتے منعقد ہونے والی اس کانفرنس میں وزیراعظم مودی سمیت وزیر داخلہ امیت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے بھی شرکت کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق سپرینٹنڈنٹ آف پولیس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ درہ قراقرم سے چومور تک 65 پیٹرولنگ پوائنٹس ہیں، جہاں انڈین فورسز مستقل گشت کرتی تھی لیکن پابندیوں یا گشت نہیں ہونے کی وجہ سے 65 پیٹرولنگ پوائنٹس میں سے 26 کو ہم گنوا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لداخ میں چین سے جھڑپ، ایک افسر سمیت 3 بھارتی فوجی ہلاک
انہوں نے رپورٹ میں مزید کہا کہ چین نے دباؤ ڈال کر اس حقیقت کو تسلیم کرایا ہے کہ ان علاقوں میں طویل عرصے سے ہماری فورسز یا شہریوں کی کوئی موجودگی نظر نہیں آتی ہے لہذا ان علاقوں میں اب چینی موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News