Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا میں اسلامو فوبیا روکنے کے لیے پہلی بار نمائندہ خصوصی مقرر

Now Reading:

کینیڈا میں اسلامو فوبیا روکنے کے لیے پہلی بار نمائندہ خصوصی مقرر
کینیڈا میں اسلامو فوبیا روکنے کے لیے پہلی بار نمائندہ خصوصی مقرر

کینیڈا میں اسلامو فوبیا روکنے کے لیے پہلی بار نمائندہ خصوصی مقرر

کینیڈا نے مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کے بعد اسلاموفوبیا کی روک تھام کے لیے پہلی بار نمائندہ خصوصی کو مقرر کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امیرہ الگھاویبی کو اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لیے نمائندہ خصوصی مقرر کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امیرہ الگھاویبی صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن ہیں جو اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے اسلامو فوبیا، نسل پرستی، نسلی امتیاز اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف حکومتی کوششوں کو آگے بڑھائیں گی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں فائرنگ کا واقعہ، حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے امیر الگھاویبی کی تعیناتی کو سراہتے ہوئے اسلامو فوبیا سے لڑنے کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ’یہ تنوع کینیڈا کی اہم طاقتوں میں سے ایک ہے تاہم مسلمانوں کے ساتھ اسلاموفوبیا کے واقعات کے بارے میں پوری دنیا جانتی ہے‘۔

نمائندہ خصوصی کی تعیناتی کے بعد امیرہ الگھاویبی نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ان لوگوں کے نام لکھے جو حال ہی میں حملوں کے دوران جاں بحق ہوئے تھے جب کہ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ہمیں ان کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے‘۔

Advertisement

واضح رہے کہ امیرہ الگھاویبی انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ہیں جو ریس ریلیشن فاؤنڈیشن کی سربراہ ہیں اور ٹورنٹو اسٹار اخبار کے لیے بھی کالم لکھتی ہیں۔

Advertisement

امیرہ الگھاویبی اس سے قبل براڈ کاسٹر سی بی سی کے ساتھ بھی دس سال سے زائد تک کام کرچکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر