Advertisement
Advertisement
Advertisement

انٹیلی جنس ایجنسیز کی کارروائیاں، ملک بڑی تباہی سے بچ گیا

Now Reading:

انٹیلی جنس ایجنسیز کی کارروائیاں، ملک بڑی تباہی سے بچ گیا
کارروائیاں

ڈیرہ اسماعیل خان؛ سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،1دہشتگرد ہلاک

انٹیلی جنس ایجنسیز کی بروقت کارروائیوں کے باعث ملک بڑی تباہی سے بچ گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیز کی جانب سے کارروائی کے دوران تین سہولت کاروں سمیت خودکش حملہ آوروں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  دہشت گرد نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز، منشیات اور کرنسی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 19 جنوری کو جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آور داخل ہوا تھا تاہم کارروائی کے دوران حملہ آور کی فائرنگ     سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے بعد خودکش حملہ آور نے خود کو بم اڑا لیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پولیس چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ سیکورٹی فورسز نے گولیوں کے خول، جسم کے اعضاء فرانزک کیلئے جمع کیے ہیں جبکہ جیو فینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کا تجزیہ بھی کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 21 جنوری کو ملنے والی معلومات کے مطابق خودکش حملے کے پیچھے عمر نامی ٹی ٹی پی رکن تھا جس کو تحصیل جمرود کے رہائشی ستانا جان نے سہولت فراہم کی گئی تھی۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 23 جنوری کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں خودکش حملہ آور سے تعلق رکھنے والے فرمان اللہ اور عبدالقیوم کو پکڑ لیا گیا جبکہ ٹی ٹی پی نے قبول کیا کہ کارروائی میں سہولت کار ستانا جانا مارا گیا ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 27 جنوری کو 3 مشتبہ افراد کی پہلے سے موجودگی کی اطلاع پر ایک آپریشن کیا گیا تھا جس میں سہولت کار فضل امین، فضل احمد، محمد عامر اور حماد اللہ کو پکڑلیا گیا تھا اور ستانا جان کے خلاف کارروائی میں دو افغان شہری بھی پکڑے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سہولت کار فضل احمد نے انکشاف کیا کہ خود کش حملہ آور افغان شہری تھا اور خود کش حملہ آور کو ستانا جان پاکستان لے کے آیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ستانا جان نے خود کش حملہ آور کو ہتھیار اور خود کش جیکٹ بھی فراہم کی اور سہولت کار فضل احمد نے 18 جنوری کو اپنے موبائل سے جائے وقوعہ کی تصاویر لیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ستانا جان کالعدم ٹی ٹی پی شمالی وزیرستان کو چلا رہا تھا اور چھپنے کیلئے 4 مکانات کا استعمال کررہا تھا، یہی مکان خود کش حملوں کیلئے استعمال ہوتے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ افغان خود کش حملہ آور کو افغانستان سے اس کے ہینڈلرز نے بھیجا تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر