Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

Now Reading:

کراچی میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا
کراچی میں کورونا وائرس

چین سے کئی ایشیائی اور یورپی ممالک میں پھیلنے والے مہلک کورونا وائرس کا  پاکستان کے معاشی حب کراچی میں بھی مشتبہ کیس سامنے آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق   22سالہ پاکستانی طالبعلم کو مشتبہ کورونا وائرس کا مریض قرار دے دیا گیا۔چین سے آئے نوجوان میں نوول کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔

13 فروری کو چین سے کراچی آنے والے نوجوان کو 2 روز قبل ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں لایا گیاتھا۔نمونوں کے ابتدائی طبی تجزیے نے ڈاکٹروں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ڈاکٹرز نے تصدیق کے لئے نمونے قومی ادارہ برائے صحت  کو اسلام آباد  روانہ کر دیے  ہیں جبکہ نوجوان کو ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے۔

ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال  کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک یہ  نوجوان مشتبہ کورونا وائرس کا مریض ہے۔

Advertisement

شہر قائد میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کے حکام  میں تشویش ی لہر دوڑ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ایک نجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں کورونا وائرس کے 21 مشتبہ مریض لائے گئے تھے جن کی رپورٹ کلئیر قرار دی جا چکی ہے اور تاحال ملک میں کہیں بھی کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2118ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد75ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیلے کے چھلکوں کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے!
شدید گرمی سے بچنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
موٹے افراد کو روزانہ کتنے ہزار قدم چلنا ضروری ہے؟
ہارٹ اٹیک اور فالج کا شکار بنانے والی ایک اور حیران کُن وجہ دریافت
کیا آپ تیزی سے کھانا کھانے کے یہ خطرناک نقصانات جانتے ہیں؟
ماہرین نے خراٹوں سے نجات کا آسان سا حل پیش کردیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر