Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟

Now Reading:

لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟

لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے؟

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ لمبی زندگی کا حصول کیسے ممکن ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق جینز کے مقابلے میں صحت مند طرز زندگی لمبی زندگی کے لیے زیادہ اہم ہوتا ہے۔

جی ہاں، تحقیق میں بتایا گیا کہ صحت مند طرز زندگی 60 فیصد سے زائد منفی جینیاتی اثرات کو زائل کر سکتا ہے اور لمبی عمر کے حصول کو ممکن بناتا ہے۔

جینیاتی طور پر کچھ افراد کی زندگی مختصر ہوتی ہے، جبکہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ طرز زندگی کے عناصر جیسے تمباکو نوشی، الکحل کا استعمال، غذا اور جسمانی سرگرمیوں سے بھی زندگی کی مدت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کی جانب سے اس تحقیق میں 3 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی تھی۔

Advertisement

ان افراد کی صحت کا جائزہ 13 سال تک لیا گیا، جس دوران 24 ہزار سے زائد انتقال کرگئے۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ جینیاتی خطرے سے جلد موت کا امکان 21 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

اسی طرح صحت کے لیے نقصان دہ طرز زندگی گزارنے والے افراد میں قبل از وقت موت کا خطرہ 78 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

محققین کے مطابق صحت مند طرز زندگی سے جینز کی وجہ سے لاحق خطرے کو 62 فیصد تک کم کیا جاتا سکتا ہے، صحت مند طرز زندگی سے عمر میں اوسطاً 5.22 سال کا اضافہ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمباکو نوشی سے گریز، جسمانی سرگرمیوں کو معمول بنانا، اچھی نیند اور صحت بخش غذا سے لمبی زندگی کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
گاڑی میں سفر کرنے سے آپ کن امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
خون کا سادہ سا ٹیسٹ جو فالج کی پیش گوئی کرسکتا ہے
اکثر بچے پڑھائی میں کمزور کیوں ہوتے ہیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر