Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل نے یوکرین کو میزائل فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر دی

Now Reading:

اسرائیل نے یوکرین کو میزائل فراہم کرنے کی درخواست مسترد کر دی

ذرائع نے خبررساں ایجنسی ایکسیوزکوبتایا کہ اسرائیل نے روس کے ساتھ تنازع کے دوران یوکرین کو اپنی فرسودہ ہاک بیٹریاں اورزمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل فراہم کرنے کے لیے جو بائیڈن انتظامیہ کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

امریکی خبررساں ادارے ایکسیوز نے بدھ 25 جنوری کورپورٹ کیا کہ ایک امریکی اورتین اسرائیلی حکام نے کہا کہ واشنگٹن نے تقریباً دو ہفتے قبل اس معاملے پراسرائیل سے رابطہ کیا تھا۔

Advertisement

رپورٹ کے مطابق اس کا جواب منفی تھا، اسرائیلی وزارت دفاع کے ایک سینئراہلکار نے امریکہ کو بتایا کہ یوکرین کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کی اسرائیل کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اور یہ کہ ہاک سسٹم ’’متروک‘‘ ہوچکے ہیں اور اب کام نہیں کرتے۔

اسرائیلی حکام نے ایکسیوزکو بتایا کہ جواب مکمل طور پردرست نہیں تھا، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ جب لانچرزغیر فعال تھے، تب بھی انٹرسیپٹرمیزائلوں کی تجدید اورانہیں استعمال میں لایا جا سکتا تھا۔

مضمون کے ایک ذرائع کے مطابق اسرائیل کے پاس دس ہاک طیارہ شکن بیٹریاں اورسینکڑوں میزائل ذخیرے میں ہیں۔ اسرائیل نے انہیں 1960ء کی دہائی میں امریکہ سے خریدا تھا، جب وہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل تھے۔

بشکریہ: آر ٹی

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر