Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیس کی رپورٹ منفی آ گئی

Now Reading:

کراچی میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیس کی رپورٹ منفی آ گئی
کورونامریض

کراچی میں مشتبہ 22 سالہ پاکستانی طالبعلم کی کرونا وائرس کی رپورٹ کلیئر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  22 سالہ پاکستانی طالبعلم کو مشتبہ کرونا وائرس کا مریض قرار دیا گیا تھا۔

چین سے آئے نوجوان میں نوول کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر آئسولیشن وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا، نوجوان ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں داخل ہے۔

کراچی میں کورونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال کا کہنا ہے کہ نوجوان کو 2 روز قبل ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں لایا گیا، تحریری رپورٹ ملتے ہی نوجوان کو ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

Advertisement

نوجوان 13 فروری کو چین سے کراچی آیا تھا اور نمونوں کے ابتدائی طبی تجزیے کے بعد داخل کیا گیا تھا۔

ترجمان ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال نے بتایا کہ قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے تصدیق کر دی ہے کہ رپورٹ منفی ہے، قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد مشتبہ کرونا وائرس کے مریض کی تحریری رپورٹ آج رات تک جاری کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ تاحال ملک میں کہیں بھی کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر