Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت، متعدد پیٹرول پمپس بند

Now Reading:

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت، متعدد پیٹرول پمپس بند
پیٹرولیم مصنوعات

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت، متعدد پیٹرول پمپس بند

ملک بھر میں ایک کے بعد ایک نیا بحران جاری ہیں جس کی وجہ سے ملک کے مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں پیٹرول کی قلت کا بحران سر اٹھانے لگا ہے، مختلف شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوگئی، پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے باعث کئی شہروں میں مالکان پیٹرول پمپ بند کر کے بیٹھ گئے، جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement

پنجاب

پنجاب کے مختلف کے شہر میلسی، گردونواح، رحیم یار خان اور بہاولپور میں تمام پیٹرول پمپ بند کردیے گئے ہیں۔

پیٹرول پمپ مالکان نے قیمتوں میں اضافے کے امکان کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت مکمل بند کردی ہے۔

شہری پیٹرول اور ڈیزل کے حصول کیلئے خوار ہونے لگے، پیٹرول نہ ملنے کی وجہ سے سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پیٹرول پمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کل اضافی قیمتوں کے ساتھ پیٹرول اور ڈیزل فروخت کیا جائے گا جبکہ پیٹرول پمپ مالکان کے سامنے انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر رہ گئی۔

Advertisement

لاہور

دوسری جانب لاہور شہر میں پمپ بند ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں جبکہ جو پیٹرول پمپ کھلے ہیں وہاں مالکان نے پمپ کھولے ہوئے ہیں وہ دو ہزار روپے سے زائد کا پیٹرول فراہم نہیں کررہے۔ بعض پیڑول مالکان نے سپلائی یاریٹ بڑھنے کے پیش نظر پمپ بند کردیے۔

پیٹرول کم دینے پر پمپ انتطامیہ اور گاہکوں کے درمیان تکرار ہوئی جبکہ اس تمام تر صورتحال کے باوجود ضلعی انتظامیہ لاہور خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

فیصل آباد

علاوہ ازیں فیصل آباد شہر کے بیشتر پیٹرول پمپ مالکان نے بھی پیٹرول مصنوعی قلت کر دی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا سنتے ہی عوام نے پٹرول پمپس کا رخ کرنا شروع کر دیا، پیٹرول پمپس پر پٹرول کے حصول کے لیے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

Advertisement

راولپنڈی

راولپنڈی شہر کی اہم شاہراہوں مری روڈ، مال روڈ، ائیرپورٹ پر متعدد پیٹرول پمپس کو مالکان نے بند کردیا ہے، جبکہ پیٹرول کی تلاش میں شہری مارے مارے پھر رہے ہیں۔

بند پمپس پر موجود عملے نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کو دیکھتے ہوئے پیٹرول پمپس کو مالکان نے بند کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کا اہم اعلان

Advertisement

واضح رہے کہ پیٹرول کی تلاش میں پھرنے والے شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے موقع پرست پیٹرول پمپس مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عوام کیلئے ہر چیز کا حصول مشکل ہوگیا ہے، پیٹرول مہنگا ہونے کے باوجود ہمیں مل نہیں رہا۔

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن

چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبد السمیع خان کا کہنا ہے کہ شہر میں کوئی پیٹرول پمپ بند نہیں ہیں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے پیٹرول کی مطلوبہ فراہمی میں کمی کا سامنا ہے۔

Advertisement

چیئرمین پی پی ڈی اے نے کہا کہ پیٹرول کی 4 سے 5 دن میں پیٹرول کی قلت ہوسکتی ہے، ہم حکومت سے کہہ چکے ہیں پیٹرول درآمد کریں وہ سنتے نہیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر