
چین میں کورونا کا قہر جاری ہے اور گزشتہ ہفتے اس موذی مرض سے 6 ہزار سے زائد افراد اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔
جاپانی میڈیا کی خبروں کے مطابق چین کے صحت حکام نے کہا ہے کہ ملک بھر کے طبی اداروں میں جمعرات تک کے سات روز کے دوران کورونا کے 6 ہزار 300 سے زائد مریض ہلاک ہوئے ہیں۔
چینی مرکز برائے امراض کنٹرول اور روکتھام نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ ملک بھر میں 20 جنوری سے جمعرات کے روز تک کورونا کے 6 ہزار 364 مریض ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : چین، کورونا ایک ہفتے میں 13 ہزار جانیں نگل گیا
چین میں کورونا سے متعلقہ ہفتہ وار اموات کی تعداد گزشتہ ہفتے کی نسبت پچاس فی صد تک کم ہو گئی ہے جب 12 ہزار سے زائد اموات کی اطلاع دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ چینی حکام کی جانب سےگزشتہ سال 7 دسمبر کو انسدادِ وائرس اقدامات بڑے پیمانے پر نرم کر دیے جانے کے بعد پورے چین میں وائرس پھیل رہا ہے۔
ملک میں یہ خدشات بھی پائے جاتے ہیں کہ جمعہ کے روز ختم ہونے والی قمری سال کی تعطیلات کے دورانیے میں وائرس دیہی علاقوں میں شاید پھیل گیا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News