Advertisement
Advertisement
Advertisement

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف ایک اور درخواست دائر

Now Reading:

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف ایک اور درخواست دائر
محسن نقوی

سپریم کورٹ میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے خلاف ایک اور درخواست دائرکر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں نگراں وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی کے خلاف درخواست شہری شاہد اورکزئی نے دائرکی۔

درخواست گزار شہری شاہد اورکزئی کی جانب سے عدالتِ عظمٰی سے استدعا کی گئی کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو فی الفور کام کرنے سے روکا جائے اور آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے تبادلے فوری معطل کیے جائیں۔

درخواست گزار کی طرف سے وکیل نے عدالت سے سوال کیا کہ جو شخص اسمبلی کا رکن نہ رہا ہو کیا وہ نگراں وزیر اعلی بن سکتا ہے؟ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے تمام نامزدگیاں غیرآئینی تھیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ صوبہ پنجاب کا انتظامی کنٹرول پاکستان مسلم لیگ ن کو سونپ دیا گیا ہے،  پنجاب اسمبلی کے آئندہ انتخابات کو عملاً ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اوراپوزیشن لیڈر نگراں وزیراعلیٰ کے آئینی تقرر کو سمجھنے سے قاصر رہے۔

Advertisement

درخواست گزار شہری نے مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرر کیلئے رائے دہی کا مجاز نہیں، نگراں وزیراعلیٰ کیلئے ایک ایسے شخص کا نام دیا گیا جو ابھی سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہی نہیں ہوا تھا، سرکاری ملازم ریٹائرمنٹ کے دو سال بعد تک کوئی عوامی عہدہ قبول نہیں کرسکتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت پر دو ماہ کی پابندی عائد
وزیراعظم ہاؤس میں دیوالی کی شاندار تقریب، اقلیتوں کے حقوق اور خدمات کو خراجِ تحسین
ٹماٹر کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی
ملکی معیشت کے لیے خوشخبری، بلوچستان میں بیلاروس کے اشتراک سے ٹریکٹر اسمبلی پلانٹ قائم ہوگا
کراچی سے افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری، 50 ایکڑ سے زائد زمین واگزار
آئی سی ٹی برآمدات میں زبردست اُڑان، 24.6 فیصد تجارتی سرپلس کا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر