Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

Now Reading:

فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد
فواد چوہدری

فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیرو رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

وکیل فیصل چوہدری نے عدالت سے فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھولنے کی استدعا کی جس کے بعد عدالت کے حکم پر فواد چوہدری کی ہتھکڑی کھول دی گئی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی اور بتایا گیا کہ کل ملزم کو اسلام آباد سے لاہور لے کرگئے تھے۔

جج نے سوال کیا کہ فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کی فواد چوہدری کے کیس میں کیا اہمیت ہے؟ پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کا مقصد اصلی انسان کی پہچان کرنا ہوتا ہے، فواد چوہدری کا موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز ابھی برآمد کرنی ہیں۔

Advertisement

الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت سے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈکی استدعا نہیں کی۔ کہا کہ ہم نے صرف فواد چوہدری کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانا تھا جو ہو چکا۔

عدالت نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔ فواد چوہدری کی پیشی کے موقع پر کچہری میں سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی۔

اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں فواد چوہدری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا ہے۔

11 بجے سماعت میں کیا ہوا؟ پڑھیں

آج سہ پہر سماعت میں جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے عدالتی عملے سے پوچھا کہ فوادچوہدری کو لا رہےہیں یا نہیں لا رہے؟ عدالتی عملے نے جواب دیا کہ میں تفتیشی افسر سے فوادچودھری کی پیشی کے حوالے سے پوچھ کر بتاتا ہوں۔

جج نے ریمارکس دیے کہ پراسیکیوٹر صاحب! جلدی کریں! وقت ہوگیاہے فوادچودھری کولانےکا۔ عدالت کا وقت چھوڑیں، فوادچودھری کو تین بجے پیش کرنےکاکہاتھا۔

Advertisement

وکیل بابراعوان نے پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کی درخواست دیتےہیں، 3 سے اوپرکا وقت ہونے والاہے،  عدالتی وقت پورا ہوگیا فواد چوہدری کو پیش نہیں کیا گیا

کمرہ عدالت میں جانے کے لیے زلفی بخاری اور حبا فواد کو عدالت کے باہر پولیس نے روک لیا، کہا کہ آپ کو جانے نہیں دے سکتے۔

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے کہا کہ فیملی کو جانے کی اجازت ہوتی ہے۔

دورانِ سماعت جج نے پراسیکیوٹر سے استفسارکیا کہ ڈی ایس پی لیگل کہاں ہیں؟ جو پہلے عدالت آئے تھے۔

وکیل بابراعوان نے بھی کہا کہ ڈی ایس پی لیگل کدھرہیں؟ اس کمرے تک تو قانون کی بالادستی رہنےدیں۔

جج وقاص راجہ نے کہا کہ اگر کچھ دیرمیں فواد چوہدری کو پیش نہ کیا آگیا تو ئی جی ڈی آئی جی کو طلب کر لیں گے۔ جی عدنان صاحب؟ کمرہ عدالت سے باہرجائیں اور فوادچودھری کو لے کرآئیں۔ اگر ایسے کریں گے تو مجھے ایس ایس پی اور آئی جی کو نوٹس جاری کرنا پڑےگا۔ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ 3 بجے ملزم کو پیش کرنے کا کہنے کے بعد ایساکیا جائے۔

Advertisement

کچھ دیرمیں فواد چوہدری کو کمرہ عدالت پہنچا دیا گیا، جج کے حکم کے بعد فواد چوہدری کی ہتھکڑیاں کھولی گئیں۔ فواد چوہدری کو آج بھی ہتھکڑیوں میں پیش کیا گیا۔

رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ میں 48 گھنٹوں سے روڈ پر ہوں۔

الیکشن کمیشن کے وکیل سعدحسن عدالت میں پیش ہوئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے سوال کیا کہ فوٹو گرا میٹری ٹیسٹ کیا ہوتا ہے اور اس کیس میں کیا ضرورت تھی؟ جس پرپراسیکیوشن جوڈیشل مجسٹریٹ کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔

ڈاکٹربابراعوان نے دلائل دیے کہ یہ پہلا ملزم ہے جو کہہ رہا ہے کہ ہاں میں نے بیان دیا ہے۔ فواد چوہدری کہتے ہیں کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں۔ فواد چوہدری نے دو ٹوک کہا ہے کہ وہ سرنڈر نہیں کریں گے۔ عدالتوں کا مذاق بنایا جارہا ہے۔

پولیس نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی۔

Advertisement

وکیل فواد چوہدری نے کہا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ صاحب! فواد چوہدری کے ساتھ ناانصافی نہ ہونے دیں۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ مجھے چھ روز میں ڈھائی گھنٹے سے زیادہ سونے نہیں دیا گیا جس کے بعد عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل کر دیا۔

حبا فواد نے باہر نکلنے پر وکٹری نشان بنایا اورکارکنان کو جوڈیشل کرنے کی خبر سے آگاہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر