Advertisement
Advertisement
Advertisement

لال حویلی میں سیل کیے جانے والے سات یونٹس کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج 

Now Reading:

لال حویلی میں سیل کیے جانے والے سات یونٹس کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج 
شیخ رشید

لال حویلی میں سیل کیے جانے والے سات یونٹس کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج 

عدالت نے لال حویلی میں سیل کیے جانے والے سات یونٹس کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ پنڈی بنچ کے جسٹس مرزا وقاص رؤف نے لال حویلی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

ایڈمنسٹریٹر وقف املاک نے فاضل عدالت کو بتایا لال حویلی کو سیل نہیں کیا گیا اسے متصل پراپرٹی کو سیل کردیا گیا ہے جس کے بعد  عدالت نے لال حویلی میں سیل کئے جانے والے سات یونٹس کو ڈی سیل کرنے کی استدعا خارج کردی۔

جسٹس مرزا وقاص رؤف نے متروکہ وقف املاک کو پندرہ دن میں معاملہ نمٹانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے متروکہ وقف املاک کو شیخ رشید کی دائر کردہ اپیل پر سماعت کیلئے پندرہ دن دیے۔

سماعت کے دوران واضح مؤقف پیش نہ کرنے پرعدالت نے ایڈمنسٹریٹر وقف املاک کی سرزنش کی۔

Advertisement

اس سے قبل سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے متروکہ وقف املاک کے خلاف پٹیشن لاھورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں دائرکی جسے عدالت نے دن گیارہ بجے سماعت کے لیے مقررکیا۔

پٹیشن میں متروکہ وقف املاک بورڈ کے اقدام کوغیرقانونی انتقامی اور سیاسی قرار دییتے ہوئے مؤقف پیش کیا گیا کہ لال حویلی کے سیل یونٹ ڈی سیل کیے جائیں۔

ادھر لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں متروکہ وقف املاک کی کاروائی کے خلاف شیخ رشید نے درخواست دائر کی جسے ایک بجے سماعت کے لیے مقرر کیا گیا۔

ایک بجے سماعت کے بعد ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کو تین بجے ریکارڈ سمیت طلب کیا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ نے لال حویلی کو علی الصبح سیل کیا تھا۔

لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں درخواست دائر کرنے کے بعد سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کیا کہا؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر