Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

Now Reading:

کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا
پالیسی پر عمل درآمد

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کروناوائرس سے بچاو کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا  نے اپنے ایک بیان میں  کہا کہ فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کے ذریعے مارکیٹ میں کرونا وائرس سے متعلقہ حفاظتی اشیاء کا سروے کیا جارہا ہے  جبکہ صورتحال پر گہری نظر ہے بلیک مارکیٹنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا  نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو کے حوالے حفاظتی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ مارکیٹ سروے میں حفاظتی ماسک کے حوالے سے تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔

علاوہ ازیں وزارت کے ترجمان نے کہا کہ ڈریپ کی ہیلپ لاینز پرموصول ہونے والی شکایت میں زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف شکنجہ تیار کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بڑا ایکشن لے رہی ہے جس کے تحت پورے ملک میں کریک ڈاؤن جاری ہے۔

حفاظتی ماسک ایم 95 اور دیگر حفاظتی اشیاء کی زائد قیمت چارج کی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے الراضی فارمیسی لاہور اور النور سرجیکل کراچی پر چھاپہ مارا جہاں پر حفاظتی ماسک ایم 95 مہنگے داموں بیچنے پر ایکشن لیتے ہوئے سٹاک قبضے میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

Advertisement

دوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے ایک روز میں  مزید 114افراد ہلاک ہونے کے بعد  ہلاکتوں کی مجموعی تعدا د2100 سے تجاوز کرگئی ہے۔

چینی حکام کے مطابق  گذشتہ روز ہونے والی ہلاکتوں کے بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی  مجموعی تعداد 2118ہوگئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد75ہزار سے تجاوزکرگئی ہے۔

خیال رہے کہ کروناوائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے پیش نظر باچاخان ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کیے جانے لگے ہیں، ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی اسکریننگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

کراچی میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیس کی رپورٹ منفی آ گئی

خلیجی ممالک سے آئی پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ کاؤنٹر سے گزرا جارہا ہے، ہیلتھ کاؤنٹر پر محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کرونا وائرس کی ممکنہ خطرے کے پیش نظر عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔ ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں ،رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلزبین الاقوامی لیبارٹریز بھیجےجائیں گے۔ وزارت صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر