پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، شازیہ مری
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ملک کی سیکیورٹی ہماری ریڈ لائن ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آج بھی دہشتگردی کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی دہشتگردوں کے نشانے پر ہے جس کو دنیا میں کوئی جھٹلا نہیں سکتا، ہماری قوم نے بہت ساری قربانیاں دی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امن اور اتحاد کی ضرورت ہے جبکہ کئی علاقوں میں پیپلزپارٹی نے سی ای سی میں خطرے کے متعلق أگاہ بھی کیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشتگرد دہشتگرد ہے وہ کسی کا بھائی نہیں ہے اور ایسے لوگوں سے کس قسم کی ہمدردی دکھانی چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ شازیہ مری کی اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات
شازیہ مری نے کہا کہ ہم قربانی دینا جانتے ہیں مگر امتحان بہت ہو گئے، ہمیں اپنے فیصلے لینے ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ قاتل قاتل ہے وہ اچھے برے میں تقسیم نہیں ہو سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے سرپرست آصف علی زرداری پر گھناؤنے الزام لگا دیتے ہیں، شکل اچھی نہ ہو تو بات اچھی کریں اور اگر عقل نہ ہو تو خاموش رہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ وفاقی وزیر شازیہ مری کا عمران خان کی تقریر پر رد عمل
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک شخص چاہتا ہے کہ اس ملک میں انتشار ہو تاکہ سکینډلز سے نظر ہٹا سکے جبکہ میری سب سے التجا ہے کہ ملک میں سب سے پہلے امن لانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔
پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے مزید کہا کہ اگر ہم چپ رہے تو سپیس کم ہوتی رہے گی، ہمیں اپنے لئے بولنا ہوگا، اس ملک کی سیکورٹی ہماری ریڈ لائن ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
