Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلون میں کام کرنے والے افراد میں مضر صحت کیمیکلز کا انکشاف

Now Reading:

سیلون میں کام کرنے والے افراد میں مضر صحت کیمیکلز کا انکشاف
سیلون

سیلون میں کام کرنے والے افراد میں مضر صحت کیمیکلز کا انکشاف

دنیا بھر میں مختلف سیلون میں کام کرنے والے خصوصاً بالوں کو رنگنے پر مامور افراد میں خطرناک کیمیکلز کا انکشاف ہوا ہے جو ان کی صحت کو متاثر کرسکتے ہیں یہ بات حال میں کی جانے والی ایک تحیقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

Advertisement

موجودہ دور میں بالوں کو مختلف رنگوں میں رنگنے کا فیشن ہر طرف نظر آتا ہے جسے خواتین ہو یا مرد حضرات دونوں ہی بڑے شوق سے اپنائے ہوئے ہیں یہ رنگ مختلف کیمیکلزسے تیار کئے جاتے ہیں جو بالوں کو رنگنے والے افراد میں صحت کے مسائل کا سبب بن رہے ہیں۔

 محققین کی رپورٹ کے مطابق جب انہوں نے ان ہیئر ڈریسرزکا معائنہ کیا تو ہیئر ڈریسرزمیں کیمیکلز کا ایک پیچیدہ مرکب سامنے آیا ہے، ان میں کچھ ممکنہ طور پر خطرناک کیمیکلز ہیں جو  پروڈکٹ کے لیبل پردرج ہی نہیں تھے۔

یہ نیا مطالعہ عموماً  کھانے اور گندے پانی میں کیمیکلز کی شناخت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے تاہم اسے پہلی بار ہیئر ڈریسرز میں مختلف کیمیکلزکی موجودگی کو دیکھنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

جرنل آف ایکسپوژر سائنس اینڈ انوائرنمنٹل ایپیڈیمولوجی میں شائع ہونے والے نتائج بتاتے ہیں کہ ہیئر ڈریسرز کے خطرات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے، خاص طور پر رنگوں کے استعمال کے خطرات، اور انہیں کم کرنے کا بہترین طریقہ۔

Advertisement

جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے لیسلیم کوئروس الکالا جو کہ ماحولیاتی صحت اور انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ خواتین کو ذاتی نگہداشت کی مصنوعات میں کیمیکلز کا زیادہ سامنا کرنا پڑتا ہے۔ تو ہم نے سوچا، کہ یہ کیمیکلز ان خواتین کو زیادہ متاثر کرتے ہوں گے جو جو بطور پیشہ یہ کام کررہی ہیں۔

محققین نے ریاستہائے متحدہ میں سیاہ اور ہسپانوی ہیئر ڈریسرز کے پیشاب کے نمونوں کا جائزہ لیا اور ان کا موازنہ دفتری ملازمتوں میں کام کرنے والی خواتین کے نمونوں سے کیا۔ رنگ کے ہیئر ڈریسرز کو شبہ ہے کہ وہ دیگر ڈیموگرافکس کے اسٹائلسٹوں کے مقابلے میں زیادہ کیمیائی اثرات کا سامنا کرتی ہیں کیونکہ وہ براہ راست سیلون میں استعمال ہونے والی مصنوعات کو لگانے والے کی خدمات انجام دیتی ہیں۔

Advertisement

دفاترمیں کام کرنے والی خواتین کے مقابلے میں، ہیئر اسٹائلسٹوں کے جسم میں کیمیکلز کی اعلی سطح موجود تھی جو سیلون میں ملازمت کرتی ہیں۔ ان میں بالوں کوسیٹ کرنے والے کنڈیشنر، رنگ اور خوشبو کے ساتھ اور بھی بہت سے مادے پائے گئے جن کی محققین شناخت نہیں کر سکے۔

محققین کا کہنا تھا کہ اس پیشہ ور گروپ میں ہماری توقع سے زیادہ کیمیائی اجزاء موجود ہیں۔ جبکہ ان میں سے بہت سے کیمیکلز ایسے بھی ہیں جنہیں نہ ہم جانتے ہیں اور نہ ہی یہ جانتے ان سے صحت کو کیا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

ریاستہائے متحدہ میں 700000 سے زیادہ ہیئر ڈریسرز ہیں، جن میں سے 90 فیصد سے زیادہ خواتین ہیں اور 30 فیصد سیاہ یا ہسپانوی یا لاطینی ہیں۔ محققین کا کہنا ہے ان کیمیکلز کا ہونا خواتین میں تولیدی عمر میں خلل کا سبب بن کر صرف ان کی صحت کا مسئلہ ہی نہیں بن سکتا ہے بلکہ یہ بچوں کی صحت کو بھی متاثر کرسکتا ہے کیونکہ قبل از پیدائش اور قبل از پیدائش کے دورانیے میں ان کیمیکلز کی نمائش بچوں کی صحت کے خطرات کو بڑھا سکتی ہے۔ اس تحقیق میں تقریباً نصف ہیئر ڈریسرز نے حمل کے دوران سیلون میں کام کرنے کی اطلاع دی تھی۔

محققین کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ کام کے دوران ہیئر ڈریسرز کو کن چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اوران خطرات کو کیسے کم کیا جاسکتا ہے اور ان کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر