
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، پیٹرولیم ڈویژن کی اربوں روپے کی گرانٹ لیپس ہونے کا انکشاف
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی اربوں روپے کی گرانٹ لیپس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
دوران اجلاس پیٹرولیم ڈویژن سے متعلق سال 2017-18اور 2018-19کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا جس میں اربوں روپے کی گرانٹ لیپس ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اے جی پی آر حکام نے بتایا کہ 2017-18 میں سپلیمنٹری گرانٹ 15 ارب 87 کروڑ دی گئی تھی جس میں سے ڈویژن 3 ارب 5 کروڑ روپے خرچ کر سکا،12 ارب30 کروڑ روپے کی رقم لیپس ہوگئی۔
اس موقع پر پیٹرولیم ڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے اسکیموں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
بعدازاں پی اے سی ذیلی کمیٹی کی مالیاتی نظم و نسق بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News