
پنجاب میں گندم کا کوٹہ بڑھانے کے باجود بھی دیگر شہروں کی مارکیٹوں میں آٹا دستیاب نہیں ہے
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گندم کا کوٹہ 26 ہزار ٹن بڑھانے کے باجود بھی دیگر شہروں کی مارکیٹوں میں اس وقت آٹا دستیاب نہیں ہے جبکہ صوبے میں 15 لاکھ میٹرک ٹن کے ذخائرموجود ہیں۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب کے ڈائریکٹر نے بتایا ہے کہ وفاق نے گندم امپورٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے اور اس وقت دو لاکھ پچاس ہزار میٹرک ٹن گندم پنجاب آچکی ہے جبکہ بقایا اڑھائی لاکھ ٹن گندم جلد پنجاب پہنچ جائے گی۔
لاہور میں گندم کی قیمت 5100 فی من سے کم ہو کر4200 ہوگئی ہے
ڈائریکٹر فوڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں آٹے اور گندم ۔کے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے اور 25 ہزار ٹن گندم ابھی بھی گوداموں میں موجود ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاہور میں سرکاری گندم 2300 روپے من فلور ملز کو فراہم کی جارہی یے اوراس وقت ایوریج قیمت 42 سو روپے ہے جبکہ محکمہ خوراک کی جانب سے ٹریکنگ پوائنٹس پر زور دیا جا رہا ہے تاکہ عام آدمی کو بلیک میل کرنے اور ذخیرہ اندوزوں سے بچایا جا سکے۔
1100 سے زائد ملوں کا کوٹہ بند کیا جا چکا ہے، محکمہ خوراک پنجاب
ڈائریکٹر فوڈ پنجاب نےمزید کہا کہ روزانہ پانچ لاکھ سے زائد بیگ تقسیم ہو رہے ہیں جبکہ اب تک ایکشن لیتے ہوئے پچیس ہزار سے زائد ملوں کا کوٹہ معطل کیا جاچکا ہے جبکہ ایک ہزار سے زائد دکانداروں کے لائسنس بھی منسوخ کئےجاچکے ہیں اور کسی کو بھی ذخیرہ اندوزی یا ملاوٹ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News