Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق انگلش بلے باز زمبابوین ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

Now Reading:

سابق انگلش بلے باز زمبابوین ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل
زمبابوے

سابق انگلش بلے باز زمبابوین ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل

انگلینڈ کے سابق بلے باز کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم میں شامل کرلیاگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  انگلینڈ کے سابق بلے باز گیری بیلنس ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے زمبابوے کی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد اپنے آبائی ملک کے لیے پہلا ٹیسٹ  میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

گیری بیلنس نے گزشتہ دہائی  کے دوران انگلینڈ کے لیے 23 ٹیسٹ  میچز کھیلے، لیکن حال ہی میں انہوں نے اپنے آبائی وطن زمبابوے سے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کے دوران جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

اگر وہ پلیئنگ الیون میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ان کا جولائی 2017 کے بعد پہلا ٹیسٹ  میچ ہوگا۔ آخری ٹیسٹ میچ میں انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے جنوبی افریقہ کے خلاف 27  اور 4 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: اگلی مرتبہ اصلی مسٹر بین کو زمبابوے بھیجیے گا، زمبابوین صدر کا جیت پر تبصرہ

آل راؤنڈر سکندر رضا اور ریان برل اسکواڈ میں جگہ نہیں  بناسکے کیونکہ دونوں کھلاڑی  فرنچائز کرکٹ کھیلنے میں مصروف ہیں جبکہ زخمی شان ولیمز کی جگہ   کریگ ارون ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

Advertisement

زمبابوے اسکواڈ:

 گیری بیلنس، چمونوروا چبھابھا، تاناکا چیوانگا، کریگ اروین(کپتان)، بریڈلی ایونز، جویلورڈ گومبی، انوسینٹ کایا، تنونوروا ماکونی، ویلنگٹن مساکاڈزا، کدزئی مونزے، برینڈن ماووٹا ، رچرڈ نگاروا، وِکٹر  نایوچی، ملٹن شمبا، ڈونلڈ تریپانو،  تفادزوا تسیگا

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر