
نامور بالی ووڈ ڈائیریکٹر کا سشانت سنگھ سے متعلق نیا انکشاف
بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار انوراگ کشپ نے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ سے متعلق نیا انکشاف کردیا۔
ہدایت کار انوراگ کشپ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایاکہ سشانت سنگھ راجپوت نے موت سے تین ہفتے قبل اپنے مینجر اُدے سنگھ گوری کے ذریعے مجھ سےرابطہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
اُنہوں نےبتایا کہ دراصل بہت عرصہ پہلے سشانت سنگھ راجپوت نے مجھ سے رابطہ بالکل منقطع کردیا تھا اور میں یہ فیصلہ کرچکا تھا کہ انڈسٹری کے بڑے ناموں کے ساتھ کام نہیں کروں گا اور میں اب دوبارہ کسی برے تجربےسے نہیں گزروں گا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ جب تین ہفتے کے بعد مجھے یہ خبر ملی کہ اداکار کی موت ہوگئی ہے تو مجھے بہت برا محسوس ہوا اور میں یہ سوچنے لگا کہ جب سشانت نے مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تو میں نے بات کیوں نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: سشانت سنگھ کا گھر لوگوں کیلئے خوف کی علامت بن گیا
انوراگ کشپ نے کہا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ اگر میں اس وقت بات کرلیتا تو صورتحال مختلف ہوتی۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ اس ایک واقعہ کے بعد میں نے ان تمام لوگوں سے بات کرنا شروع کردی ،جن سے میں کئی سالوں سے رابطے میں نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سوشانت سنگھ کی برسی پر ریا چکروتی کا محبت بھرا پیغام توجہ کا مرکز بن گیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News