Advertisement
Advertisement
Advertisement

جھوٹ کی سیاست ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

Now Reading:

جھوٹ کی سیاست ختم کرنے کا وقت آگیا ہے، گورنر خیبرپختونخوا
گورنر خیبرپختونخوا

تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں الگ الیکشن نہ ہو، گورنر خیبرپختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ جھوٹ کی سیاست ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

گورنر کے پی غلام علی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ٹائیگر فورس کرم ایجنسی و دیگرعلاقوں میں بھیج دیں۔

اسمبلیاں توڑنے میں جلدی کرنے والے تھوڑا صبر کریں

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے، میری رائے کو غلط کہہ سکتا ہے، اسمبلیاں توڑنے میں جلدی کرنے والے تھوڑا صبر کریں۔

غلام علی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ کسی ایک جنازے میں نہیں آئے، عمران خان کی اپنی حکومت میں پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہاری، پشاور کے 7 میں سے 6 میئرز دیگر جماعتوں کے ہیں۔

Advertisement

ریاست سے متعلق جھوٹ کی سیاست کرنا غداری سے بڑا جرم ہے

گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ عمران خان قوم کے ذہنوں میں فورسز کیخلاف نفرت کا بیج بو رہے ہیں، عمران خان لاشوں پر بھی سیاست کررہے ہیں۔

غلام علی نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں 4سال کے دوران ایک حملہ نہیں ہوا، 2018 سے 2022 کے دوران 465 حملے ہوئے، حملوں میں 246پولیس اہلکار شہید اور 404 افراد زخمی ہوئے۔

انکا کہنا ہے کہ سیاستدانوں پر کیے گئے حملے رپورٹ میں شامل نہیں، ریاست سے متعلق جھوٹ کی سیاست کرنا غداری سے بڑا جرم ہے، جھوٹ کی سیاست ختم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کو خط میں واضح لکھا انتخابات کرائیں

انہوں نے کہا کہ عمران خان 6ماہ سے سڑکوں پر استعفے منظوری کیلئے گھوم رہے تھے، استعفوں کی منظوری کے بعد دھرنا دے رہے ہیں کیوں منظور کیے۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو خط میں واضح لکھا انتخابات کرائیں، الیکشن کمیشن کو تجویز دی دہشت گردی کے خطرات کو بھی دیکھا جائے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا نے صوبہ میں انتخابات کے لیے تاریخ دیدی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر