Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ ایک ٹانگ پر چند سیکنڈ تک کھڑے رہنے کی اہمیت جانتے ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ ایک ٹانگ پر چند سیکنڈ تک کھڑے رہنے کی اہمیت جانتے ہیں؟

ایک ٹانگ پر کھڑے ہونے کو زیادہ جسمانی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ گرنے کے خطرے میں کمی سے منسک کیا جاتا ہے۔

کم از کم 10 سیکنڈ یا اس سے زیادہ وقت تک بغیر کسی سہارے کے ایک ٹانگ پر کھڑے رہنے سے اچھی صحت کا عندیہ ملتا ہے جبکہ جسمانی فٹنس بھی ظاہر ہوتی ہے۔

ایک ٹانگ پر 10 سیکنڈ سے کم وقت تک کھڑے رہنے میں ناکامی سے عندیہ ملتا ہے کہ دماغ کی چھوٹی شریانوں کو نقصان پہنچ چکا ہے، اسی طرح یہ ناکامی جسمانی توازن میں خرابی کی نشاندہی بھی کرتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر آپ کو ایک ٹانگ پر کھڑے ہونے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے تو یہ محض جسمانی فٹنس میں کمی نہیں بلکہ کسی سنگین طبی مسئلے کی ایک نشانی بھی ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے شہروں میں گرمی کو کم کرنے کا آسان حل پیش کر دیا

Advertisement

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر درمیانی عمر کے افراد ایک ٹانگ پر 10 سیکنڈ تک توازن برقرار نہ رکھ سکیں تو اگلے 10 برسوں میں کسی بھی بیماری سے موت کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں لگ بھگ دگنا زیادہ ہوتا ہے۔

اس تحقیق میں 51 سے 75 سال کی عمر کے 1702 افراد کو شامل کیا گیا تھا اور ان کی صحت کا جائزہ 2008 سے 2020 تک لیا گیا۔

اس موقع پر ہر 5 میں سے ایک فرد (21 فیصد) ٹیسٹ میں ناکام رہا، آئندہ 10 برسوں میں اس گروپ کے 123 افراد مختلف وجوہات کے باعث انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: الٹرا پروسیسڈ غذائیں ذہنی پسماندگی کو بڑھا سکتی ہیں، تحقیق

تمام تر عناصر (عمر، جنس اور پہلے سے کسی بیماری سے متاثر ہونا وغیرہ) کو مدنظر رکھنے کے بعد محققین نے دریافت کیا کہ ایک ٹانگ پر 10 سیکنڈ تک کھڑے رہنے میں ناکامی سے آئندہ چند برسوں میں کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 84 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمری میں مایوسی اور افسردگی عارضہ قلب کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر