Advertisement
Advertisement
Advertisement

آن لائن کوچنگ کے اثرات آنا شروع، یاسر عرفات ممکنہ جز وقتی ہیڈ کوچ

Now Reading:

آن لائن کوچنگ کے اثرات آنا شروع، یاسر عرفات ممکنہ جز وقتی ہیڈ کوچ

پی سی بی کی جانب سے مکی آرتھر کو آن لائن کوچ بنانے کے بعد اس کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں۔

ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سات سمندر پار بیٹھے کوچ کی غیر موجودگی کے احساس کو ختم کرنے کے لیے ممکنہ طور پر یاسر عرفات کو جزوقتی کوچ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔  

واضح رہے کہ انگلینڈ میں بیٹھے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر کو پاکستانی سرزمین پر اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے کچھ لوگوں کی ضرورت پڑے گی اسی لیے انہوں نے یاسر عرفات کا نام بطور ہیڈ کوچ تجویز کیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : مکی آرتھر پی سی بی کو چکر دینے لگے، پی سی بی بھی چکرا گیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کو جزوقتی ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے یاسر عرفات کو کوچنگ کے تمام معاملات دیکھنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ 

یاد رہے کہ پاکستان کے سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات نے حال ہی میں ای سی بی لیول 4 کوچنگ کا امتحان پاس کر لیا ہے، وہ پاکستان کے پہلے ٹیسٹ کرکٹر ہیں جنہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

Advertisement

پی سی بی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مکی آرتھر نے یاسر عرفات کا نام بولنگ کوچ کے لیے تجویز کیا ہے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آمادگی ظاہر کر دی ہے اور جلد ہی اس کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق آل راؤنڈر یاسر عرفات کا نام مکی آرتھر نے بولنگ کوچ کے لیے تجویز کیا ہے۔

یاد رہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر نے 11 ون ڈے، 13 ٹی ٹوئنٹی اور تین ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، یاسر عرفات نے ریٹائرمنٹ کے بعد انگلینڈ میں بسیرا کر لیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میچ ہارگئے توکیا ہوا جنگ توہم جیتے'، پاکستانی شائقین کے بھارت پر کرارے وار
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر