Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Now Reading:

لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
پی ٹی آئی

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 43 اراکین قومی اسمبلی نے  استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی کے 43 سابق اراکین قومی اسمبلی نے استعفوں کی منظوری کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔

درخواست میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت میں ریاض فتیانہ، طارق صادق اور نصراللہ خان سمیت دیگر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ استعفوں کی منظوری سے قبل ہی درخواست گزاروں نے اپنے استعفے واپس کے لیے تھے، الیکشن کمیشن نے استعفیٰ واپس لیے جانے کے باجود منظور کرلیا۔

Advertisement

درخواست گزر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی نے غیر آئئنی اور غیر قانونی اقدام کیا ہے۔

Advertisement

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت استعفوں کی منظوری غیر قانونی قرار دے، درخواست کے ختمی فیصلے تک ضمنی الیکشن کروانے سے روکا جائے۔

عدالت نے رجسٹرار آفس کے عائد اعتراض ختم کر کے ان کو درخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

خیال رہے کہ 25 جنوری کو اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انہیں ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جن 43 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا تھا ان میں ریاض فتیانہ، طالب نکئی، یعقوب شیخ، سنیلہ رتھ، غزالی کیفی، فاروق اعظم لک، نفیسہ خٹک، طاہر صادق، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان  سمیت حاجی امتیاز چوہدری، زل ہما، نوشین حامد اور غلام بی بی بھروانہ شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: استعفوں کی منظوری سےمتعلق پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر