Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی سی بی نے رمیز راجہ کے پی ایس ایل کی کمنٹری سے روکنے کے دعوے کو مسترد کردیا

Now Reading:

پی سی بی نے رمیز راجہ کے پی ایس ایل کی کمنٹری سے روکنے کے دعوے کو مسترد کردیا
پی سی بی نے رمیز راجہ کے پی ایس ایل کی کمنٹری سے روکنے کے دعوے کو مسترد کردیا

پی سی بی نے رمیز راجہ کے پی ایس ایل کی کمنٹری سے روکنے کے دعوے کو مسترد کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق چیئرمین رمیز راجہ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ نجم سیٹھی کی قیادت میں پی سی بی چاہتا ہے کہ وہ نئی مینجمنٹ کمیٹی کے خلاف اپنے بیانات پر معافی مانگیں تاکہ انہیں پاکستان سپر لیگ کے کمنٹری پینل میں شامل کیا جاسکے۔

رمیز راجہ کا جمعرات کو مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کے سیشن میں کہنا تھا کہ ’’پی سی بی  چاہتا ہے کہ میں پہلے ان سے معافی مانگوں اور کمنٹری کے لیے درخواست دوں جس کے بعد وہ اس کا جائزہ لیں گے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: سابق چیئرمین رمیز راجہ کے بول نیوز کو انٹرویو پر پی سی بی کا ردعمل

Advertisement

انہوں نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا تھا کہ ’کیا آپ کو لگتا ہے کہ میں ایسا کروں گا؟‘۔

تاہم اب پی سی بی کے نمائندے نے واضح کیا ہے کہ رمیز راجہ کے کمنٹری کرنے پر کوئی پابندی نہیں اور وہ پی ایس ایل سمیت دنیا بھر میں کہیں بھی اپنی کمنٹری شروع کرنے کے لیے آزاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی جانب سے ان پر کوئی پابندی نہیں ہے اور نہ ہی پی سی بی نے ان سے کسی بات پر معافی مانگنے کو کہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پی سی بی کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی بھی اس سے قبل میڈیا کانفرنسز میں اس کی وضاحت کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا اگلا ایڈیشن 13 فروری سے 19 مارچ کے دوران کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان اگلے ہفتے کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر