
حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مخالفین پر پرچے کرنا ہے، مراد سعید
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مخالفین پر پرچے کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد سعید کا کہنا تھا کہ جون سے بول رہا پاکستان میں آگ بھڑکائی جارہی ہے اور جب لاشیں گر جاتی ہیں تو آگ پر تیل چھڑکنیں آجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم آگاہ کرتے رہے لیکن کسی نے نہیں پوچھا اور آج ہم نے اپنے 100 جوانوں کی لاشیں اٹھائی ہیں، میں نے یہ بات کی تو مجھ پر بغاوت کے مقدمے کر دئیے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ کہتے ہیں کوئی دہشتگردی نہیں ہورہی جبکہ ادھر دھماکا ہوا تو ٹویٹ آیا کہ الیکشن ہوگا یہ نہیں حالات خراب ہیں ۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیحات امن نہیں، مخالفین پر پرچے کرنا ہے، ہمارے خلاف مقدمہ کرانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امپورٹڈ وزیر داخلہ پراپگینڈہ کر کے خوف و ہراس پھیلا رہا ہے، مراد سعید
ان کا کہنا تھا کہ پہلے شیخ رشید کو گرفتار کرلیا اور اب منصوبہ بنایا جارہا ہے کہ شیخ رشید پر مزید کیسز کیسے بنائے جائیں جبکہ وہ تو عوامی مسائل پر آواز اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کاکیا قصور تھا؟ انہوں نےتو آئین و قانون پر چلنےکادرس دیاتھا، شہباز گل اور اعظم سواتی نے کیا کیا تھا ،جو انکے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ آج ہر پاکستانی سوال کررہا ہے کہ کیا ملک میں آئین و قانون نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قیام و بحالئ امن کیلئے خیبرپختونخوا میں ”پاکستان امن مارچ“ سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا تھا کہ پہلے بھی ہمارے 60 ہزار لوگ شہید ہوچکے ہیں اور ہر گھر سے جنازہ اٹھا تھا جس کے بعد ہم نے امن قائم کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ آج پھر حالات خراب ہورہے ہیں اور عوام کا سوال ہے کہ باڑ لگانے کے باوجود دہشت گرد کیسے واپس آئے؟
انہوں نے مزید کہا کہ جون میں جب مالاکنڈ ڈویژن میں یہ گیم شروع کیا گیا تھا تو ہم سڑکوں پر نکلے تھے لیکن جب ہمیں معلوم ہوا کہ کوئی ہمارا ساتھ دینے والا نہیں، کوئی ہماری فریاد سننے والا نہیں ہے، بند کمروں میں فیصلے ہوچکے ہیں تو ہم نے لوگوں کو کہا کہ سیاست سے بالا تر ہو کر امن کے لئے نکلو۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ یہ حالات دوبارہ پیدا ہوگئے تو جنازہ صرف ایک گھر سے نہیں سب کے گھر سے اٹھے گا اور بے گھر ہونگے تو کوئیایک نہی، سب کے بھر ہونگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News