Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشتگرد گرفتار

Now Reading:

سی ٹی ڈی پنجاب کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشتگرد گرفتار
سی ٹی ڈی پنجاب

سی ٹی ڈی پنجاب کا بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن 9 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے 9 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب کا بڑا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا ہے  جس میں لاہور سمیت چار اضلاع سے کالعدم تنظیموں کے 9 دہشت گرد گرفتار کئے گئے ہیں۔

اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق ٹی ٹی پی اور القائدہ سے ہے اور دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

حکام نے بتایا کہ گرفتاری گوجرانوالہ ، ڈی جی خان ، بہاولپور ، لاہور سے عمل میں لائی گئیں ہیں جبکہ دہشت گردوں میں عبدالرحمان ، روید خان ، غلام اللہ ، احمد حسن ، جلیل احمد ، امداد اللہ ، باسط علی ، جنید علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائی، داعش کے 2 دہشتگرد گرفتار

Advertisement

حکام کے مطابق خودکش جیکٹ بنانے کا سامان ، راکٹ چارجر، ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف 7 مقدمات درج   کئے گئے ہیں جبکہ ان کے حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔

اس کے علاوہانٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 20 مشتبہ افراد سے تفتیش کی گئی ہے جبکہ رواں ہفتے سی ٹی ڈی نے 476 کومبنگ آپریشنز کے دوران 91 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا اور مشتبہ افراد کے خلاف 67 مقدمات درج کیے گئے  ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبے میں پیاروں پر کرم نوازی کا انکشاف
پاکستان اور چین کے درمیان 3 اہم مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر