
ملتان میں رکشہ یونین نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے رکشہ ریلی نکالی جس میں ریلی کے شرکاء نےہاتھوں میں کشمیری پرچم تھامےہوئےتھے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں رکشہ یونین کی جانب سےکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےامن اتحاد ریلی نکالی گئی جو سیداں والا بائی پاس سے لےکر پریس کلب ملتان تک جاری رہی۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اس دوران رکشہ ڈرائیورز کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان کی نعرے بازی کی گئی جس میں ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کشمیری پرچم تھامے ہوئے تھے۔
اس موقع پر ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے انکے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News