لوگوں کو روٹی کیلئے ترسانے پر حکومت کو شرم آنی چاہیئے، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کو گھر بھیجنا عوام کی ضد ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم حکومت سے لوگوں کو پہلے اختلافات تھے، پھر اختلافات تنقید میں بدل گئے، آہستہ آہستہ تنقید نفرت میں بدل گئی اور آج پی ڈی ایم کیلئے عوام کی نفرت ضد بن گئی۔
۔PDMحکومت سے لوگوں کو پہلے اختلافات تھے پھر اختلافات تنقید میں بدلی، آہستہ ہستہ تنقید نفرت میں بدلی اور آجPDM کے لیے عوام کی نفرت ضد بن گئی
لوگوں کی ضد ہےاس دونمبر جعلی حکومت کو گھربھیجنا اپناچوری کیامینڈیٹ واپس حاصل کرنا اور عوام کی جان عمران خان کو وزیراعظم کے منصب پر بٹھانا ہےAdvertisement— Khurrum Sher Zaman 🇵🇰 (@KhurumSherZaman) February 4, 2023
انہوں نے کہا کہ اس دونمبر جعلی حکومت کو گھر بھیجنا لوگوں کی ضد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اپنا چوری کیا مینڈیٹ واپس حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پیپلز پارٹی والے 2 نمبر طریقے سے الیکشن لڑتے ہیں، خرم شیر زمان
پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ عوام کا مقصد اپنے لاڈلے عمران خان کو وزیراعظم کے منصب پر بٹھانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
