Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری لنکا، یوم آزادی کے دن مسلح افواج کی پریڈ پر شہریوں کا احتجاج

Now Reading:

سری لنکا، یوم آزادی کے دن مسلح افواج کی پریڈ پر شہریوں کا احتجاج

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں یوم آزادی کے موقع پر ہونے والی مسلح افواج کی پریڈ کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج دارالحکومت کولمبو میں نوآبادیاتی حکمرانی سے آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر ایک شاندار فوجی پریڈ منعقد کی گئی تھی جسے شہریوں نے مسترد کر دیا۔

حکومت کی جانب سے اس فوجی پریڈ کی حمایت پر شہریوں نے سخت تنقید کی، شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک شدید معاشی بحران کے چنگل میں جکڑا ہوا ہے، حکومت نے اس تقریب پر ملک کا پیسہ ضائع کیا ہے۔

آج ہونے والے اس جشن کی بہت سے بدھ مت اور عیسائی پادریوں نے بھی مذمت کی جنہوں نے کولمبو میں اس تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا، جب کہ کارکنوں اور دیگر نے اس بات پر غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اسے پیسے کا ضیاع سمجھتے ہیں۔

ایک کیتھولک پادری سیرل گامنی نے اس سال کی تقریب کو جرم اور بربادی قرار دیا۔

Advertisement

تنقید کے باوجود، مسلح دستوں نے شہر کے مرکزی اسپلینیڈ کے ساتھ پریڈ کی، فوجی سازوسامان کی نمائش کی جبکہ اس تقریب میں ہیلی کاپٹرز اور ہوائی جہازوں نے بھی حصہ لیا.

Advertisement

واضح رہے کہ سری لنکا نے برطانیہ کے نوآبادیاتی حکمرانی کے چنگل سے 1948 میں آزادی حاصل کی تھی۔

سری لنکن صدر خود چند ماہ قبل کفایت شعاری کے اقدامات کے بارے میں متعدد مرتبہ تقریریں کر چکے ہیں۔

سری لنکا گزشتہ سال شدید معاشی بحران کا شکار ہے اور ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے، ملک میں عام سری لنکن شہری اپنی ضروریات کو پوری کرنے کے لیے سخت جدوجہد کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر