Advertisement
Advertisement
Advertisement

500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا بے ہوش!

Now Reading:

500 لڑکیوں کے درمیان امتحان دینے والا واحد لڑکا بے ہوش!

بھارت کے ضلع نلندا میں بارہویں جماعت کا ایک ہونہار طالبعلم امتحان دینے آیا۔

تاہم پرچہ شروع ہونے کے کچھ دیر بعد وہ بے ہوش ہوگیا۔ اس کی وجہ مشکل پرچہ نہیں تھا بلکہ وہ 500 لڑکیوں میں امتحان دینے والا واحد لڑکا تھا اور اسی گھبراہٹ سے حواس کھوبیٹھا۔

17 سالہ منیش شنکر پرساد کا تعلق سُندرگڑھ سے ہے اور وہ ریاضی کا پرچہ دینے امتحانی مرکز میں آیا تھا۔ لیکن ان کی فطرت میں جھجھک اور شرم زیادہ تھی۔

جیسے ہی وہ امتحانی ہال میں داخل ہوا تو وہاں 500 طالبات تھیں اور منیش وہاں آنے والا واحد لڑکا تھا۔

لڑکے کے اہلِ خانہ، ذرائع ابلاغ اور خود لڑکے نے بتایا کہ وہ اتنی ساری لڑکیوں کے درمیان خود کو دیکھ کر نروس ہوگیا تھا۔ اس کے بعد اسے دھیرے دھیرے گھبراہٹ ہوئی اور اتنی بڑھی کہ سر چکرانے لگا اور اس کے بعد انہیں ہوش نہیں رہا۔ ڈاکٹروں کے مطابق وہ اچانک مکمل طور پر بے ہوش ہوچکے تھے۔

Advertisement

اس کے بعد انہیں قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں کچھ دیربعد اس کے حواس بحال ہوگئے۔ منیش کی ایک رشتے دار خاتون نے بھی بے ہوشی کی یہی وجہ بتائی ہے جو ٹویٹر پر زیرِ گردش ہے۔

اس واقعے کے بعد لڑکے کے رشتے داروں نے بھی بتایا کہ اسے لڑکا ہونے کے باوجود ایک ایسے سینٹر میں بھیجا گیا جو مکمل طور پر لڑکیوں کے لیے مختص تھا۔ یہاں 500 لڑکیوں کے درمیان وہ نروس ہوکر بے ہوش ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر