Advertisement
Advertisement
Advertisement

سردی کا خطرناک آرکٹک دھماکہ، امریکہ اور کینیڈا میں انتباہ جاری

Now Reading:

سردی کا خطرناک آرکٹک دھماکہ، امریکہ اور کینیڈا میں انتباہ جاری

امریکہ کے شمال مشرقی، کینیڈا میں ایک خطرناک آرکٹک دھماکہ ہوا ہے جس کے بعد شدید ترین سردی کی لہر کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ایک خطرناک آرکٹک دھماکے نے ہفتے کے روز شمال مشرقی ریاستہائے متحدہ اور کینیڈا کے علاقوں میں خطرناک حد تک درجہ حرارت کو نیچے گرا دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے سرد موس کی پیشن گوئی کرنے والوں نے خبردار کیا ہے کہ صرف پانچ منٹ میں ٹھنڈ لگ سکتی ہے۔

امریکہ کی نیشنل ویدر سروس نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست نیو ہیمپشائر میں ماؤنٹ واشنگٹن کے اوپر ہوا سے سردی کا عنصر راتوں رات منفی 78 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

Advertisement

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اس علاقے میں منفی 74 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا جو ٹوٹ گیا ہے۔

واضح رہے کہ ماؤنٹ واشنگٹن کی اونچائی تقریباً 1920 میٹر ہے جو شمال مشرقی امریکہ میں سب سے اونچی چوٹی ہے اور اسے دنیا کی بدترین موسم کے لیے جانا جاتا ہے۔

Advertisement

اس وقت ماؤنٹ واشنگٹن چوٹی پر درجہ حرارت منفی 43 ڈگری ہے اور ہوا کی رفتار 177 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، خدشہ ہے کہ تیز رفتار ہوا اور منفی درجہ حرات علاقے میں منجمد کر دینے والی ریکارڈ یخ بستہ ہواؤں کا سبب بن سکتے ہیں۔

امریکہ کے نیشنل ویدر سروس کے مطابق کینیڈا کی جنوبی سرحد کے قریب واقع فرنچ ویلی قصبے میں درجہ حرارت منفی 51 ڈگری تک گر گیا ہے۔

Advertisement

امریکی نیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا ہے کہ یہ سردی کی یہ لہر انتہائی خطرناک ہو سکتی ہے کیونکہ اس موسم میں انسانی جلد صرف پانچ منٹ میں ٹھنڈ سے شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

امریکی نیشنل ویدر سروس کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ سردی امریکہ کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں تباہی پھیلا سکتی ہے، یہ 1982 اور 1988 کی سردی سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

امریکی نیشنل ویدر سروس کے مطابق وہ ممکنہ طور پر کئی دہائیوں میں سب سے کم ہوا کی سردی دیکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر