
سروسز چیفس کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) اور تمام سروس چیفس نے سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جانب سے پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔
سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف انتقال کر گئے
تمام سروسز چیفس کا پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس
الله تعالیٰ مرحوم کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آئی ایس پی آر
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbA9Hd #DGISPR #PervezMusharraf pic.twitter.com/3MJB6x1pOj— BOL Network (@BOLNETWORK) February 5, 2023
آئی ایس پی آر کی جانب سے اعلامیے میں بتایا گیا کہ تمام سروسز چیفس نے بھی سابق صدر چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف و آرمی چیف پرویز مشرف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ انکی فیملی کو صبر جمیل اور ہمت اور مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
واضح رہے کہ سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کر گئے ۔
سابق صدر پرویز مشرف دبئی کے نجی اسپتال میں کافی عرصہ سے زیر علاج تھے، انکا انتقال امریکن اسپتال دوبئی میں ہوا۔
پرویزمشرف 11 اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے انہوں نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی اور بعد میں ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف انتقال کر گئے
پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999ء کو بحیثیت آرمی چیف چیف وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر انہیں گرفتار کر لیا تھا اور ایک ریفرنڈم کے انعقاد کے بعد صدر منتخب ہو گئے تھے۔
بعد ازاں اسمبلیوں نے بھی اس فیصلے کی توثیق کر دی تھی۔ تاہم 9 سال بعد مشرف فوج کے سربراہ کے عہدے سے 28 نومبر 2007ء کو سبکدوش ہو گئے اور دبئی میں مقیم تھے۔
پرویز مشرف نے 1964ء میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں وہ شریک ہوئے جبکہ 7 اکتوبر1998ء کو بری فوج کے چیف آف اسٹاف کے منصب پر فائز ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News