
ریموٹ سیل اور فوائل پیر کی مدد سے آگ کیسے جلائی؟ویڈیو دیکھیں
خطروں کے کھلاڑی خطرات کا سامنا کرنے سے گھبراتے نہیں اور اپنے شوق کو پورا کر نے کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔
ایسی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں ریموٹ سیل اورفوائل پیر کی مدد سے آگ جلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
How to start a fire with a battery and gum wrapper pic.twitter.com/dGw2Q3A7TA
— HOW TO… (@inwhatwayz) February 3, 2023
وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہا کہ ایک نوجوان ایک پیالے میں تیل والی روئی رکھتا ہے اور پھرسوکھے پتے رکھتا ہے اس کے بعد نوجوان کو ایک فوائل پیر کو ریمورٹ سیل کے دونوں جانب لگا دیتا ہے۔
نوجوان کے جانب سے یہ عمل کرنا ہی تھا کہ آگ فوراً آگ لگ جاتی ہیں اور سوکھے پتے اور تیل میں تر روئی کے ہونے کی وجہ سے آگ کی شدت میں بھی تھوڑی اور تیز ہو جاتی ہیں۔
آج کے دور میں چند فالورز اوروائرل ہونے کی دھن میں نوجوان کچھ ایسا کرجاتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں پوری زندگی نقصان اُٹھانا پرجاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے تنقیدی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے کہا کہ اس سے بڑا نقصان بھی ہو سکتا تھا۔
جبکہ ایک صارف نے سوال کیا کہ اس طرح کی ویڈیوز دیکھ کر اگر بچوں نے عمل کرنا شروع کر دیا تو کون ذمہ دار ہو گا؟
مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/09/375045/
اس سے قبل بھی ایسی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان نے بوتل سے اسٹنٹ کیا اور آگ لگائی جس کا و ہ خود ہی شکارہو گیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک لڑکا چند ڈرنکس کی خالی بوتلوں کو جما کر کے ایک جگہ رکھتا ہے اوراُس میں کچھ ڈالتا اور آگ لگا کردور چلا جا کر کھڑا ہو جاتا۔
کچھ لمحہ بعد ایک ذور داردھماکا ہوتا جس میں چند آگ کے شعلے بھی نکلتے جس میں سے ایک شعلہ نوجوان کے پاس جا گرتا جس کی وجہ سے اسے تھوڑا نقصان بھی اُٹھانا پڑتا۔
واضح رہے کہ کسی کو بھی ایسے احمقانہ اور خطرناک سٹنٹ آزمانے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News