Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان مہاجرین کی میزبانی‘ دنیا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے: اقوام متحدہ

Now Reading:

افغان مہاجرین کی میزبانی‘ دنیا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زوردیا ہے کہ وہ پاکستان کی امداد جاری رکھے جو گزشتہ چالیس برسوں سےلاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے۔

نیویارک میں معمول کی بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈ جارک نے کہاکہ افغان پناہ گزینوں کی میزبانی صر ف پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی اس سلسلے میں مدد کرنےکی ضرور ت ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ لاکھوں افغان مہاجرین کی مدد کرنے والے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے جو گذشتہ 40 سالوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی دیکھ بھال کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیریک نے عالمی ادارے کے ہیڈکوارٹرنیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ یہ صرف پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ عالمی برادری کو بھی پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔

ایک پاکستانی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دورے کا مقصدبھی عالمی برادری کی توجہ افغان مہاجرین کی حالت زار پر مبذول کروانا تھا۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ عالمی ادارہ کے سربراہ نے پاکستانی حکومت اور عوام کی افغان مہاجرین کی فراخدلانہ امداد اور تعاون کو سراہاجنہوں نے افغان مہاجرین کا اپنے ملک میں خیر مقدم کیا حالانکہ یہ ان کی ذمہ داری نہیں تھی۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے دورہ کے دوران دوروزہ بین الاقوامی کانفرنس مین شرکت کی جو افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کے40 سال پورے ہونے پر پاکستان میں منعقد ہوئی تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر