Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگلے ہفتے تک پاکستان کے مستقبل کی سمت کا تعین ہونے والا ہے، اسد عمر

Now Reading:

اگلے ہفتے تک پاکستان کے مستقبل کی سمت کا تعین ہونے والا ہے، اسد عمر
اسد عمر

اگلے ہفتے تک پاکستان کے مستقبل کی سمت کا تعین ہونے والا ہے، اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت تاریخ ساز وقت سے گزر رہا ہے لیکن اگلے ہفتے تک پاکستان کے مستقبل کی سمت کا تعین ہونے والا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سیکٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر خود غرض ٹولہ قابض ہے  جبکہ پاکستان کی 22 کڑوڑ عوام کو ملک کو چلانے کا حق دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ جو مرضی کرلیں یہ انتخابات کو نہیں روک سکتے  ہیں کیونکہ 22 کڑوڑ لوگ فیصلہ کرچکے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جنگ کسی سیاسی جماعت کی نئی ہے، یہ جنگ قوم کی جنگ ہے اس لئے لازم ہے کہ ہر کوئی اس آزادی کی جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے، یہ جنگ پاکستان کی عوام جیتے گی یہ لکھ دیا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت جان بوجھ کر ابہام پیدا کررہی ہے، اسد عمر

Advertisement

اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن نہ ہونےکی وجہ سے معاشی صورتحال خراب ہے اور ملک تاریخ کی بد ترین مہنگائی سے گزر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت آئی ایم ایف کا مشن پاکستان میں ہے، اس معاملے پر ٹی وی پر عجیب و غریب کہانیاں سنائی جاتی ہیں لیکن جس وقت رجیم چینج آپریشن کیا گیا اس وقت آئی ایم کا کا ساتواں پروگرام چل رہا تھا ۔

انہوں نے کہا کہ آج حالات ہاتھ سے نکلنے پر عمران خان کو الزام دے رہے ہیں جبکہ ان کی حکومت آنے کے بعد یہ کتے تھے کہ عمران خان کی پالیسیوں نے ہمارے ہاتھ باندھ دیئے ہیں، ان کی حکمت عملی کے باعث آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ رکا  اور اب انہوں نے پھر کہنا شروع کردیا ہے کہ یہ عمران خان کا معاہدہ تھا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کے بس کی بات نہیں ہے ملک کو مشکلات سے نکالنا ، انہوں نے ملک کو مشکلات میں دھکیلا  ہے، انہوں نے اپنی سیاست تباہ کرلی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر