Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈے کھانے سے کن خطرناک بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

Now Reading:

انڈے کھانے سے کن خطرناک بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی

اگر آپ امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج سمیت ذیابیطس ٹائپ 2 سے بچنا چاہتے ہیں تو انڈوں کو کھانا عادت بنالیں۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جرنل نیوٹریشنز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر ہفتے 5 یا اس سے زیادہ انڈے کھانے سے امراض قلب کا شکار ہونے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ زیادہ انڈے کھانے کے عادی افراد میں ذیابیطس ٹائپ 2 اور ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے ماہرین نے ایک ایسی تحقیق کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی جس کا آغاز 1971 میں ہوا تھا اور اس میں 5 ہزار سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ ہر 4 سال میں ایک بار لیا گیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ امراض قلب یا کسی اور بیماری کے شکار تو نہیں۔

Advertisement

ہر بار طبی معائنے کے دوران ان افراد سے سوالنامے بھروا کر انڈے کھانے کی عادات کا ریکارڈ بھی مرتب کیا گیا۔

ڈیٹا کے تجزیے کے بعد محققین نے دریافت کیا کہ ہر ہفتے 5 یا اس سے زیادہ انڈے کھانے سے بلڈ شوگر یا بلڈ پریشر پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔

درحقیقت انہوں نے دریافت کیا کہ اعتدال میں رہ کر انڈے کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح بہتر ہوتی ہے جبکہ ہائی بلڈ شوگر اور ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق ایسے افراد میں بلڈ پریشر کی سطح بھی کم ہوتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے جس سے امراض قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے ثابت ہوتا ہے کہ انڈوں کے استعمال سے بلڈ شوگر یا بلڈ پریشر پر اثرات مرتب نہیں ہوتے، بلکہ انہیں غذا کا حصہ بنانے سے مختلف امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر