خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں، شیخ رشید
شیخ رشید نے کہا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ این اے62کے لیے قلم دوات کےنشان سےکاغذات نامزدگی پر جیل سے دستخط کردیئے ہیں۔
این اے62کےلیے قلم دوات کےنشان سےکاغذات نامزدگی پرجیل سےدستخط کردیےہیں۔کل صبح10بجےشیخ راشد شفیق کاغذاتROآفس میں جمع کرائیں گے۔NA-60 سےشیخ راشد شفیق بلےکےنشان پرالیکشن لڑیں گےمجھے پاکستان کی عدالتوں سے انصاف کی پوری امید ہےاصلی اورنسلی ہوں۔خون کےآخری قطرےتک عمران خان کےساتھ کھڑاہوں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 7, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ کل صبح 10بجے شیخ راشد شفیق کا غذاتROآفس میں جمع کرائیں گے اورNA-60 سےشیخ راشد شفیق بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما شیخ رشید نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان کی عدالتوں سے انصاف کی پوری امید ہے اصلی اور نسلی ہوں، خون کے آخری قطرے تک عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
