Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کرائیں، پی ڈی ایم حکومت سے ملک نہیں چل رہا، حماد اظہر

Now Reading:

الیکشن کرائیں، پی ڈی ایم حکومت سے ملک نہیں چل رہا، حماد اظہر
حماد اظہر

الیکشن کرائیں، پی ڈی ایم حکومت سے ملک نہیں چل رہا، حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کرائیں، پی ڈی ایم حکومت سے ملک نہیں چل رہا۔

حماد اظہر نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریاں کی جارہی ہیں، ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گولیوں سے چھلنی کیا گیا، عمران خان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

پی ٹی آئی انتخابات سے نہیں بھاگے گی

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ معیشت تباہ، صنعتیں بند، بےروزگاری بڑھ رہی ہے، الیکشن کرائیں میدان چھوڑ کر نہ بھاگیں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ آپ الیکشن کرائیں، ہم نہیں کہیں گے کہ امن وامان کا مسئلہ ہے، پی ٹی آئی انتخابات سے نہیں بھاگے گی، ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کامیاب ہوگی۔

Advertisement

حماد اظہر نے کہا کہ جنرل الیکشن میں بھی پی ٹی آئی جیتے گی، پہلے 9 استعفے قبول کیے تمام پر عمران خان کامیاب ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اے پی سی میں شرکت کیلئے باضابطہ دعوت آئی تو مشاورت کرینگے۔

 پی ڈی ایم جان بوجھ کر معیشت تباہ کر رہی ہے

چند روز قبل حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر جان بوجھ کر پی ڈی ایم معیشت کو تباہ کر رہی ہے تا کہ معاشی ایمرجنسی لگا کہ انتخاب سے بچا جائے تو اس سے بڑی غداری نہیں ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے کرپشن کے کیس تو معاف کرا لئے لیکن ملک کو تباہی کی طرف لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں؛اس ملک میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہو رہی ہے، حماد اظہر

Advertisement

حماد اظہر نے  کہا تھا کہ ملک سے سرمایہ کاری کا جانا لوگوں کا ملک چھوڑنا اس بات کی علاقت ہے کہ لوگوں کا اعتماد ختم ہوگیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ عوام شدید غصے میں ہے اور کوئی نیا نجربہ بھاری بھی پر سکتا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل؛ شہر قائد میں تیز خشک ہوائیں چلنے کا امکان
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پاک افغان مذاکرات ناکام؛ پاکستان کا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر