عمران ملک نے شعیب اختر کی تیز گیند کا ریکارڈ توڑ دیا؟
کیا واقعی بھارتی بولر عمران ملک نے 163 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرواکر شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے؟
خبر رساں ادارے کے مطابق پچھلے دو سالوں سے سوشل میڈیا کی زینت بننے والے بھارتی بولر عمران ملک کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں رہتے ہیں۔
شعیب اختر سمیت کئی نامور کھلاڑی عمران ملک کی گیند بازی کے معترف ہیں جس کا اظہار بھی کرکٹرز کرتے رہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹسمینوں کی آنکھوں میں خوف دیکھ کر مزہ آتا ہے، عمران ملک
شعیب اختر نے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرواکر سب کو حیران کردیا تھا جو ایک عالمی ریکارڈ بھی ہے جسے اب تک کوئی بھی بولر توڑنے میں ناکام رہا ہے۔
لیکن جب سے بھارتی بولر عمران ملک سامنے آئے ہیں تو یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ یہ ریکارڈ توڑ دیں گے اور اس حوالے سے اکثر خبریں بھی سامنے آتی رہتی ہیں جب کہ شعیب اختر خود بھی اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ عمران ملک ان کا ریکارڈ توڑیں۔
عمران ملک حال ہی میں آئی پی ایل کے میچ کے دوران 157 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرواچکے ہیں جب کہ انہیں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارتی اسکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے۔
اسی دوران انہوں نے پریکٹس بھی کی جس میں ایک لاجواب گیند کرواکر انہوں نے سب کو حیران کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران ملک نے پریکٹس سیشن کے دوران 163 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروائی ہے۔
اگر یہ سچ ہے تو عمران ملک نے شعیب اختر کی تیز گیند کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، البتہ یہ ایک پریکٹس سیشن تھا جس کی وجہ سے اس گیند کا شمار انٹرنیشنل لیول پر نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
