Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا

Now Reading:

پی ٹی آئی کا جیل بھرو تحریک کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ اسد قیصر کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا “جیل بھرو تحریک” کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں  پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار گرفتاریاں نہیں دیں گے۔

ذرائع نے بتایا تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ  امیدوار اپنی انتخابی مہم پر توجہ دیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ انتخابات میں حصہ لینے والے پارٹی امیدواروں کو فیصلے سے بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، بروقت ضرورت جیل بھرو تحریک میں مرکزی اور صوبائی رہنماؤں سمیت کارکنان گرفتاریاں دیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے جیل بھرو تحریک کا اعلان کیا گیا تھا۔

Advertisement

اعلان کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مجھےجیل میں ڈالنے کا پلان بنایا ہوا ہے، ان کا منصوبہ تحریک انصاف کو کمزور کرنا ہے، ورکرز اور قوم جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں  اور سب انتظار کریں میں کال دوں گا اور ہم پاکستان کے جیلوں کو بھر دیں گے تاکہ ان کا شوق پورا ہو جائے۔

جیل بھرو تحریک میں خود گرفتاری دونگا، عمران خان

گزشتہ روز سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بول نیوز سمیت دیگر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مکمل صحتیاب ہونےکیلئے2 ہفتے لگیں گے، صحیت یاب ہونے کے بعد جیل بھرو تحریک کو لیڈ کرونگا اور جیل بھرو تحریک میں خود گرفتاری دونگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ میرے ہاتھ پیر باندھ کر الیکشن میں جانا چاہتے ہیں جبکہ آئینی طور پر الیکشن 90 روز میں ہوتے ہیں، اس پر عملدر آمد متعلقہ اداروں نے کروانا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا جیل بھرو تحریک پر عملی کام جاری، آئینی ماہرین کی رائے طلب

اس سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے  ‘جیل بھرو تحریک ‘ کے حوالے سے اہم ترین ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک کا آغاز کردوں گا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کو سمجھانا چاہتا ہوں کہ ہم کیوں’ جیل بھرو تحریک ‘کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، ساری دنیا میں قومیں  کسی قانون کے تحت چلتی ہیں آئین  فیصلہ کرتا ہے کہ کون سی چیز جائز ہے اور کون سی چیز  ناجائز ہے لیکن جب سے یہ امپورٹڈ حکومت آئی ہے اس ملک کے آئین  اور قانون  کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات 90 دن سے آگئے گئے تو جیل بھرو تحریک کا آغاز کردوں گا، عمران خان

Advertisement

عمران خان نے کہا کہ حالات یہ ہیں  کہ عدالتوں کے احکامات نہ پولیس سنتی ہے نہ یہ ریاست سنتی ہے، جب یہ امپورٹڈ حکومت اسلام آباد کے ضمنی انتخابات سے بھاگ رہی تھی تو عدالت نے کہا کہ 48 گھنٹوں میں  الیکشن کرواؤ تاہم تقریباً  مہینہ  گزر چکا ہے لیکن ابھی تک الیکشن نہیں کروائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہم نے اپنی دو حکومتوں کی قربانی دی صرف اس لئے کہ آئین 90 روز میں الیکشن کا حکم دیتا ہے، تقریباً 25 روز گزر چکے ہیں لیکن ابھی تک الیکشن کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی جو کہ آئین کی صریح خلاف ورزی ہے، اگر یہ 90 روز سے تجاوز کرتے ہیں تو آئین بالکل واضح ہے کہ ان پر آرٹیکل 6 لگے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
وزیر داخلہ سندھ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل
تنخواہ دار پر ٹیکسز کا انبار، پہلی سہہ ماہی میں 130 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ادا کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر