Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں دھوکہ دہی سے سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کا انکشاف

Now Reading:

بھارت میں دھوکہ دہی سے سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کا انکشاف

ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارت میں سرکاری نوکری کے حصول کے لیے امیدوار دھوکہ دہی کا مرتکب ہوتے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق دسمبر کی ایک سرد صبح مغربی ریاست راجستھان میں پولیس نے ایک بس کو ادے پور شہر کی طرف جاتے ہوئے دیکھا، پولیس نے اس کا پیچھا کیا۔

پولیس کو ایک رات پہلے اطلاع ملی تھی کہ ریاست کے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے ہونے والے امتحان کا سوالیہ پرچہ صبح کے وقت لیک ہونے والا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : پشاور دھماکے میں بھارتی ایجنسی را کے ملوث ہونے کا انکشاف

اساتذدہ کی بھرتی کے لیے لاکھوں طلبہ امتحان دینے والے تھے اور 24 دسمبر کو بے صبری سے انتظار کی جانے والی بھرتی مہم کے لیے تقریباً 1,193 امتحانی مراکز قائم کیے گئے تھے۔

ادے پور میں بس ایک امتحانی مرکز کی طرف جارہی تھی اور پولیس کو شبہ تھا کہ پرچہ لیک کرنے والے اس پر سوار تھے۔

پولیس کچھ فاصلے پر انتظار کرتے رہی کیونکہ بس چند منٹوں تک ایک عمارت کے گرد چکر لگاتی تھی، پھر پولیس نے بس کو روک لیا۔

Advertisement

ایک پولیس اہلکار جس نے نام ظاہر نہ کرنا چاہا میڈیا کو بتایا کہ بس کے اندر ہمیں چار سرکاری اسکول کے اساتذہ ملے جو کم از کم 20 امیدواروں کے سوالیہ پرچے حل کر رہے تھے۔

امیدواروں نے مبینہ طور پر اساتذہ کو، جو امتحانی مرکز میں انویجیلیشن ڈیوٹی پر تھے بھاری رقم ادا کی تھی – پولیس نے 20 فرضی امیدواروں کو پکڑ لیا جنہیں امیدواروں نے اپنی طرف سے ٹیسٹ دینے کے لیے پیسے دیے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اصل امیدوار بھی بس سے پکڑے گئے، پولیس نے الزام لگایا کہ ملزمان جعلی شناختی کارڈ لے کر آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے ’گجرات کا قصائی‘ پر بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی عائد کردی

Advertisement

امتحان کے پرچہ لیک ہونے کے بعد ریاست میں کم از کم 12 بھرتی مہمیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ادے پور پولیس کے سربراہ وکاس شرما نے میڈیا کو بتایا کہ دو مرکزی ملزمان کو ابھی تک پکڑا جانا باقی ہے.

بھارتی ریاست راجھستان میں ہونے والا یہ واقعہ انوکھا نہیں ہے، پورے بھارت میں امتحانات کے لیک ہونے کے واقعات عام ہیں، جہاں لاکھوں بے روزگار ہیں اور محفوظ ملازمتوں کی تلاش میں ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت میں سرکاری ملازمتوں کی بہت زیادہ خواہش کی جاتی ہے اور خواہشمند امیدواروں کے غیر منصفانہ طریقوں کا سہارا لینے کے واقعات غیر معمولی نہیں ہیں۔

Advertisement

بہت سے ملازمت کے متلاشی افراد ایک جگہ کو محفوظ بنانے کی کوشش کرنے کا ایک طریقہ امتحانات میں دھوکہ دہی سے ہے، جس میں سوالیہ پرچے خریدنا یا کسی اور کو اپنی طرف سے ٹیسٹ لکھنے کے لیے ادائیگی کرنا شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نو منتخب میئر نیویارک زہران ممدانی نے اردو میں گفتگو کی ویڈیو شیئر کر دی
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر