Advertisement
Advertisement
Advertisement

’سجاد علی کی بہن ہوں‘؛ بھیک مانگنے والی خاتون کا دعویٰ

Now Reading:

’سجاد علی کی بہن ہوں‘؛ بھیک مانگنے والی خاتون کا دعویٰ

کسمپرسی کی زندگی گزارنے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ وہ کلاسیکل گلوکار غلام علی کی پوتی اور سجاد علی کی سگی بہن ہیں اور بھیک مانگ کر یا لوگوں کے گھروں میں پیسے مانگ کر گزار کررہی ہیں۔

نجی پروڈکشن کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا کہ اُن کا نام بشریٰ اختر ہے اور تعلق کلاسیکل موسیقی کے گھرانے سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بڑے غلام علی میرے رشتے کے دادا ہیں کیونکہ معروف غزل گائیک اور لیجنڈری گلوکار اُن کے دادا کے سگے بھائی تھے۔

بشریٰ نے دعویٰ کیا کہ وہ معروف گلوکار سجاد علی کی بہن ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سجاد کی صحت اور خوشیوں کیلیے دعا کرتی ہوں اور کیوں نہ کروں کیونکہ ہمارا ایک ہی خاندان ہے۔

خاتون نے کہا کہ ’میاں قادر بخش کے خاندان کیوجہ ہم موسیقی کی دنیا میں قدم نہیں رکھ سکے تاہم دادا کے بھائی بڑے غلام علی کے خاندان نے بھرپور طریقے سے میوزک کا کام کیا اور آج بھی کررہا ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ گانا چاہتی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ موقع ملے تاکہ پیسہ اور نام کما سکیں۔

خاتون نے چند لوگوں جیسے طافو کا نام لے کر بتایا کہ وہ میرے دادا کے شاگرد تھے۔

بشریٰ نے کہا کہ ‘شاید سجاد علی ہم سے ملنا چاہتے ہیں لیکن وہ ہمارے گھر کے بارے میں نہیں جانتے، میں جانتی ہوں کہ وہ بہت مہربان انسان ہیں’۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ گزر بسر کیلیے بھیک مانگنے اور گھروں پر کام کرنے پر مجبور ہیں جبکہ وہ درباروں میں کمائی کے لیے گاتی ہیں اور پیسے شوہر کے علاج سمیت دو بچوں پر خرچ کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر