Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا موبائل بھی بیماری پھیلا سکتے ہیں؟ جانئے کس طرح

Now Reading:

کیا موبائل بھی بیماری پھیلا سکتے ہیں؟ جانئے کس طرح
موبائل

کیا موبائل بھی بیماری پھیلا سکتے ہیں؟ جانئے کس طرح

جراثیم ہرجگہ موجود ہیں یہ آپ کے کمپیوٹر کے کی بورڈ سے لے کر گاڑی کی چابی تک، گھر کے دروازے کے ہینڈل سے لے موبائل کہ اسکرین تک، جو آپ کی صحت کو متاثر کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسی تمام اشیاء اور جگہوں کو صاف کرنا نہایت ضروری جو متعدد بار استعمال میں آتی ہیں انہیں موبائل بھی شامل ہیں۔ یہ ڈیوائس ہر جگہ آپ کے ساتھ ہوتی ہے اور مختلف جراثیم اس پر جمع ہوتے رہتے ہیں جو بہت آسانی سے آپ کو بیمار کر سکتے ہیں۔ لہذا دیگر اشیاء کی طرح اس کی صفائی کا خیال رکھنا بھی نہایت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل سے نظریں ہٹائیں، اور اپنے تعلقات کو بہتر بنائیں، جانئے کس طرح

Advertisement

یہاں پر موبائل کو صاف کرنے کے حوالے سے چند تجاویز پیش کی جارہی ہیں جن پر عمل کر کے آپ نہ صرف اس کو صاف رکھ سکتے ہیں بلکہ مختلف انفیکشنز سے بھی محفوظ رہ سکتے ہیں۔

کورکو اتارکر صاف کریں

 فون کی صفائی شروع کرنے سے پہلے ضروری ہے کہ فون کی اسکرین اور اس کا کور دونوں کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ تاکہ فون صاف ہونے کے بعد مکمل جراثیم سے پاک ہوجائے۔

مائیکرو فائبر کپڑے سے صاف کریں

Advertisement

اگلے مرحلے میں فون کی سطح کو اچھی طرح صاف کرنے کے لیے صاف مائیکرو فائبر کپڑا استعمال کریں۔ کپڑے اور آپ کے فون کی سطح کے درمیان رگڑ نہ صرف تمام دھبوں اور گندگی کو ختم کرتا ہے بلکہ جراثیم اور دیگر نجاست کو بھی دور کرتا ہے۔ اس کے لیے مائیکرو فائبر کپڑا استعمال کرنا ضروری ہے کیونکہ یہ بیکٹیریا کوصاف کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

جراثیم کش وائپ کا استعمال

جراثیم کش وائپ کا استعمال فون پرسے تمام جراثیم کو دور کر دے گا اگر آپ کے پاس یہ وائپ موجود نہیں تو آپ مائیکرو فائبر کپڑے کو صابن میں پانی میں بھگوکر اضافی پانی کو نکال دیں اور پھر احتیاط سے صاف کریں۔

اسے ہوا میں خشک ہونے دیں

جس طرح آپ اپنے ہاتھوں کو مکمل طور پر جراثیم سے پاک کرنے کے لیے دھوتے ہیں بلکل اسی طرح فون کو بھی مکمل طور پر جراثیم سے پاک کرنے کے لیے تقریباً 5 منٹ تک ہوا میں خشک ہونے دیں۔

پیپر ٹاول کا استعمال کریں

ایک بار جب پانچ منٹ ہو جائیں تو، ایک صاف پیپر ٹاول کا استعمال کرتے ہوئے اضافی نمی کو صاف کریں اب آپ کا فون مکمل طور پر جراثیم کش اور دوبارہ استعمال کرنے کے لیے محفوظ ہے ۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر