Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد انتقال کر گئے

Now Reading:

معروف شاعر، ادیب اور ڈرامہ نگار امجد اسلام امجد انتقال کر گئے
امجد اسلام امجد

نامور شاعر اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کو دنیا چھوڑے 2 برس بیت گئے

پاکستان کی عظیم ادبی شخصیت معروف شاعر امجد اسلام امجد لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔

اہل خانہ کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ معروف شاعر، ادیب، ڈارمہ نویس امجد اسلام امجد 78 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ امجد اسلام امجد 4 اگست 1944ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم کا آغاز لاہورسے ہوا۔ انھوں نے گریجوایشن گورنمنٹ اسلامیہ کالج سول لائنز لاہور سے کی۔

پنجاب یونیورسٹی سے اردو میں ماسٹرز کرنے کے بعد انہوں نے ایک استاد کی حیثیت سے درس و تدریس کا آغاز لاہور ہی کے ایم اے او کالج سے کیا۔ 1975ء سے لے کر 1979ء تک وہ پاکستان ٹیلی وژن سے بطور ڈائریکٹر وابستہ رہے۔

امجد اسلام امجد ’اردو سائنس بورڈ‘ اور ’چلڈرن لائبریری کمپلیکس‘ سمیت متعدد سرکاری اداروں میں سرکردہ عہدوں پرذمے داریاں نبھائیں۔

ریڈیو پاکستان سے بطور ڈرامہ نگار چند سال وابستہ رہنے کے بعد امجد اسلام امجد نے پی ٹی وی (پاکستان ٹیلی وژن) کے لیے کئی سیریلز لکھیں، جن میں ’وارث‘ کے ساتھ ساتھ ’دہلیز‘، ’سمندر‘، ’رات‘، ’وقت‘ اور ’اپنے لوگ‘ بھی شامل ہیں۔ اُنہیں صحیح معنوں میں شہرت 1979ء میں دکھائی جانے والی سیریل’وارث‘ سے ملی۔

اُنہوں نے شعر و ادب کی کئی جہات میں کام کیا ہے اور کئی تراجم کرنے کے ساتھ ساتھ تنقیدی مضامین بھی تحریرکیے ہیں۔ وہ ’چشمِ تماشا‘ کے نام سے باقاعدگی کے ساتھ ایک کالم بھی لکھتے رہے۔

Advertisement

نظم و نثر میں اُن کی چالیس سے زیادہ کتابیں زیورِ طبع سے آراستہ ہو چکی ہیں جبکہ وہ اپنی ادبی خدمات کے بدلے میں ’صدارتی تمغہء حسن کارکردگی‘ اور ’ستارہ امتیاز‘ سمیت متعدد اعزازات بھی حاصل کر چکے ہیں۔

امجد اسلام امجد کی مشہورِ زمانہ غزل کے اشعار

کہاں آ کے رکنے تھے راستے کہاں موڑ تھا اسے بھول جا
وہ جو مل گیا اسے یاد رکھ جو نہیں ملا اسے بھول جا

وہ ترے نصیب کی بارشیں کسی اور چھت پہ برس گئیں
دل بے خبر مری بات سن اسے بھول جا اسے بھول جا

Advertisement

میں تو گم تھا تیرے ہی دھیان میں تری آس تیرے گمان میں
صبا کہہ گئی مرے کان میں مرے ساتھ آ اسے بھول جا

کسی آنکھ میں نہیں اشک غم ترے بعد کچھ بھی نہیں ہے کم
تجھے زندگی نے بھلا دیا تو بھی مسکرا اسے بھول جا

کہیں چاک جاں کا رفو نہیں کسی آستیں پہ لہو نہیں
کہ شہید راہ ملال کا نہیں خوں بہا اسے بھول جا

Advertisement

کیوں اٹا ہوا ہے غبار میں غم زندگی کے فشار میں
وہ جو درد تھا ترے بخت میں سو وہ ہو گیا اسے بھول جا

تجھے چاند بن کے ملا تھا جو ترے ساحلوں پہ کھلا تھا جو
وہ تھا ایک دریا وصال کا سو اتر گیا اسے بھول جا

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ

صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے معروف شاعر امجد اسلام امجد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اور آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی گورننگ باڈی اس وقت گہرے دکھ میں ہیں۔

Advertisement

محمد احمد شاہ نے کہا کہ امجد اسلام امجد شاعری کی دنیا میں مقبول ترین نام تھے، ان سے میرا گہرا تعلق تھا۔

انہوں نے کہا کہ امجد اسلام امجد آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے ہر ادبی میلے کا لازمی حصہ ہوتے تھے، عالمی اردو کانفرنس ہو یا کوئی ادبی میلہ امجد اسلام امجد کی شرکت یقینی ہوا کرتی تھی، انکی شاعری نے ایک دنیا کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا ہے۔

صدر آرٹس کونسل نے مزید کہا کہ لاہور میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں امجد اسلام امجد کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، دعا ہے کہ اللہ امجد اسلام امجد کے درجات بلند کرے۔

احمد شاہ کے علاوہ ملک کی دیگر علمی، سماجی اور ادب و فنون سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی سوشل میڈیا پر اُن کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر