
الیکشن کی تیاری کریں، بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں، اسد عمر
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کی تیاری کرے کیونکہ بھاگنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ حکومت نے اپنے شاہانہ خرچے کم نہیں کیے ہیں لیکن یہ ملک الیکشن کی طرف جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی کارروائی سے واضع ہے کہ نوے دنوں میں انتخابات کرانا لازمی ہے لیکن اب معاملہ یہ کہ اعلان کس نے کرنا ہے صرف یہ طے ہونا باقی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اگلے ہفتے تک پاکستان کے مستقبل کی سمت کا تعین ہونے والا ہے، اسد عمر
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں سماعت کے دوران گورنرکےوکیل نے کوئی آئینی قانونی بحث نہیں کی جبکہ وزارت خزانہ نے یہ لکھ کر بھیج دیا کہ ہمارے پاس پیسے ختم ہوگئے، یہ الیکشن سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔
دوسری جانب فواد چوہدری نے کہا کہ 90 دن کو 11 سال میں تبدیل کرنے کی سازش ہورہی ہے لیکن ہم کوشش کررہے ہیں کہ یہ سازش نا کام ہوجائے
انہوں نے کہا کہ یہ کہنا کہ پیسے نہیں ہیں یہ سب بےبنیاد ہے، ہم دنیاکی چھٹی فوج اورساتویں ایٹمی طاقت ہیں اور جمہوریت کی فتح ہوگی اور 90 روز میں الیکشن ہونگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب فریقین نوے دن میں ہی انتخاب کےنکتے پرمتفق ہیں تو آپ الیکشن سے بھاگ نہیں سکتے ، ان کوہرصورت انتخابات کرانا ہی پڑے گے ان کو بھاگنے نہیں دیاجاسکتا ہے۔
اسکے علاوہ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آئین کےمطابق الیکشن کی تاریخ دیناگورنرکااختیارہے جبکہ 90 روزمیں انتخابات کا شیڈول الیکشن کمیشن دے گا اور اگر گورنر تاریخ کا اعلان نہیں کرسکتے توالیکشن کمیشن شیڈول دے سکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اورگورنر نے ایک دوسرے پر ذمے داری ڈال دی ہے اس لئے اب عدالت طے کرے الیکشن شیڈول کا اعلان کس نے کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم حکومت عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اسد عمر
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News