
سائنسدانوں نے چقندر کا حیران کن فائدہ پیش کردیا
چقندر اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت مختلف کھیلوں خصوصاً دوڑ اور سائیکلنگ میں مسابقتی فائدہ حاصل کرنے کے خواہشمند کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بڑھانے کے طور پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔
کچھ لوگ چقندر کا جوس پیتے ہیں، جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد اسے سلاد کے طور پر غذا میں شامل رکھتی ہے۔ کچھ افراد ایسے بھی ہیں جو اسے پاؤڈر کی شکل میں مشروب میں ملاتے ہیں۔ کیا یہ واقعی دوڑنے اور سائیکل چلانے والوں کے لیے فایدہ مند ثابت ہوتا ہے اور کس طرح؟
یہ بھی پڑھیں: چقندرکھائیں چہرے پر لگائیں، صحت کے ساتھ حسن بھی بڑھائیں
یہ بات حال میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے جس میں 2020 کا جائزہ جس میں 80 کلینیکل ٹرائلز جبکہ 2021 میں 73 مطالعات کا منظم انداز میں جائزہ لیاگیا تھا شامل کیا گیا ، واضح رہے کہ یہ دونوں جائزے چقندر کے رس سے کھلاڑیوں کو ملنے والے فائدے پر مشتمل تھے۔ اور دونوں ہی جائزوں سے عندیہ ملتا ہے چقندرکا رس کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔
یہ بات درست ہے کہ کھیلوں میں ہرسیکنڈ یا سینٹی میٹر شمار ہوتا ہے تاہم چقندرکا رس پینے والے کھلاڑیوں نے 16.1 کلومیٹر (10 میل) سائیکلنگ ٹائم ٹرائل میں 48 سیکنڈ پہلے اسکور کیا۔
اسی طرح ایسے ایتھلیٹس جو دوڑتے ہیں، تیراکی کرتے ہیں یا لمبی دوری پر سائیکل چلاتے ہیں چقندر (اور نائٹریٹ سے بھرپور دیگر سبزیاں) کے ساتھ کھانے سے ان کے تھکن کے وقت میں اوسطاً 25.3 سیکنڈ اور فاصلہ 163 میٹر تک بہتر ہوا۔
چقندر کھلاڑیوں کے لیے کیسے بہتر ثابت ہوتا ہے؟
چقندرنائٹریٹ اور اینتھوسیانز سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ دونوں صحت جبکہ نائٹریٹ کارکردگی کو بہتربناتا ہے۔
جب چقندر کو غذا میں شامل کیاجاتا ہے تو نائٹریٹ منہ میں موجود بیکٹیریا کے ذریعہ نائٹرٹ جبکہ یہ نائٹرٹ معدے میں نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل ہوکرخون میں جذب ہو جاتا ہے۔
نائٹرک آکسائیڈ خون کی نالیوں کو پھیلاتا کر پٹھوں کو آکسیجن زیادہ تیزی سے پہنچاتا ہے، اس طرح ورزش کرنے والے پٹھوں کو ایندھن دینے کے لیے توانائی فراہم کرتا ہے۔
نتیجہ میں کارکردگی کے لیے کم توانائی استعمال ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اسے تھکنے میں زیادہ وقت لگتا ہے۔
250 ملی گرام چقندر میں تقریباً 100 گرام نائٹریٹ ہوتا ہے، لہذا اسی اثر کو حاصل کرنے کے لیے آپ کو کم از کم 200 گرام چقندر کو غذا میں شامل رکھنا ضروری ہے۔
نائٹریٹ کو نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل اور آپ کے خون میں جذب ہونے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے اس لیے چقندر کو کسی بھی کھیل سے تقریباً دو سے تین گھنٹے پہلے کھانا یا اس کا جوس پینا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اگر آپ روزانہ چقندر کا جوس پیتے ہیں تو اس سے اضافی فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یہ اسمودی بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدددے سکتی ہے
اس کے ساتھ کوئی بھی اینٹی بیکٹیریل مصنوعات جیسے ماؤتھ واش، چیونگم یا لولی پاپ استعمال نہ کریں۔ یہ نائٹریٹ کو نائٹرٹ میں تبدیل کرنے کے لیے منہ میں موجود بیکٹیریا کے اثر کو کم کر سکتے ہیں۔
چقندر کے استعمال سے پیشاب کارنگ تبدیل جبکہ کچھ لوگوں میں چقندر کا رس پینے سے نظام انہضام متاثر ہوسکتا ہے۔
اگرچہ چقندر آپ کی کارکردگی کو تھوڑا سا فروغ دے سکتا ہے، لیکن باقی تربیت کو بھی جاری رکھیں،اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کی غذا میں کاربوہائیڈریٹ اور پروٹین بھی موجود ہو ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News