Advertisement
Advertisement
Advertisement

جائیداد سے محروم رکھنےکیلئے مقدمے کا بیانیہ درست نہیں، دعا عامرکا بیان

Now Reading:

جائیداد سے محروم رکھنےکیلئے مقدمے کا بیانیہ درست نہیں، دعا عامرکا بیان
ڈاکٹر عامر لیاقت نازبیا ویڈیوز کا کیس

جائیداد سے محروم رکھنےکیلئے مقدمے کا بیانیہ درست نہیں، دعا عامرکا بیان

مرحوم ڈاکٹرعامر لیاقت کی ویڈیوزکے معاملے میں اُن کی صاحبزادی دعا عامرنے عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ میں معروف اینکرپرسن مرحوم ڈاکٹرعامرلیاقت حسین کی ویڈیوزکے معاملے میں مدعی مقدمہ دعا عامرنے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان ریکارڈ کرایا جس میں انھوں نے کہا کہ جنوری 2022 میں میرے والد کی دانیا سے شادی ہوئی، دانیا نے میرے والد کی بیڈ روم میں نازیبا ویڈیوز بنائیں، ویڈیوز سے نا صرف شادی جیسے بندھن پرقدغن آئی بلکہ میرے والد بیماریوں میں مبتلا ہوئے۔

مرحوم عامر لیاقت کی بیٹی نے بیان دیا کہ ان ویڈیوز کے اثر کے باعث میرے والد کا انتقال ہوا، والد کے موت کے بعد میں نے ایف آئی اے سے رجوع کیا اور تمام شواہد بھی فراہم کر دیے، میں اپنے والد کی دوسری شادی کے بعد سے نا صرف ان سے ناراض تھی بلکہ علیحدہ رہتی تھی۔

دعا عامرنے بیان دیا کہ یہ بات غلط ہے کے ہمارے والد ہم سے بالکل الگ ہوگئے تھے، وہ ہمارے ساتھ بھی رہا کرتے تھے۔ مجھ سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ میرا نہیں ہے۔ یہ بات درست ہے کہ میرے والد نے جیتے جی ان ویڈیوز پرکوئی بات نہیں کی، یہ بات غلط ہے کہ میں نے پوسٹ مارٹم کے خوف سے ایف آئی اے رجوع کیا۔

صاحبزادی مرحوم عامرلیاقت نے بیان میں بتایا کہ دانیا کا میرے والد کو بلیک میل کرنے سے متعلق میرے پاس کوئی ثبوت نہیں، مجھے نہیں پتا میرے والد اپنی شادی سے خوش تھے یا نہیں، میرے والد کے ذہنی دباؤ کے باعث انتقال سے متعلق کوئی میڈیکل دستاویز موجود نہیں، پوسٹ مارٹم روکنے سے متعلق ہماری درخواست کے خلاف دانیا ہائی کورٹ گئی۔

Advertisement

جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو بیان میں دعا عامرنے کہا کہ ہائی کورٹ سے فیصلہ ہمارے حق میں آنے پر دانیا نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا، ہمارے پاس والد کی مکمل نہیں بلکہ کچھ پراپرٹی ہے، ان ویڈیوز کی وجہ سے میرے والد فضائی سفر سے گریز کرتے تھے، جائیداد سے محروم رکھنے کے لئے مقدمے کا بیانیہ درست نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر